07 October 2013 - 13:37
News ID: 6029
فونت
رسا نیوزایجنسی – رہبرمعظم انقلاب اسلامی ایران نے اپنے ارسال کردہ پیغام کے ذریعہ قومی والیبال ٹیم کو انکی کامیابی پرمبارکباد پیش کی ۔
رہبرمعظم کا پيغام تبريک


رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبرمعظم انقلاب اسلامی ایران نے قومی والیبال ٹیم کی کامیابی پرمبارکباد دی  ۔


اس پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :


رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم کی ایشیائی والیبال مقابلوں کے فائنل میچ میں شاندار کامیابی  اور ایشیائی چیمپئن بننے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔


رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے۔

 

بسمہ تعالی

 

ایرانی قوم کے دل شاد کرنے پر والیبال کے عزیزجوان کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

سید علی خامنہ ای

 

6 اکتوبر 2013

 

دوسری جانب اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی ایران کی قومی والیبال ٹیم کو ایشین چمپین بننے مبارکباد پیش کیا ۔


واضح رہے کہ کل دبئی میں ایران کی والی بال ٹیم نے جنوبی کوریا کی والی بال ٹیم کو3 صفر سے شکست دیکردوسری مرتبہ ایشین چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬