‫‫کیٹیگری‬ :
08 October 2013 - 20:35
News ID: 6033
فونت
آیت الله موسوی جزایری :
رسا نیوز ایجنسی ـ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے اس تاکید کے ساتہ کہ امریکی حکام اپنے عوام کے ساتہ خیانت کر رہی ہے بیان کیا : امریکی حکام نے اسرائیل غاصب کی سلامتی و فلاح و بہبودی بحال کرنے کے لئے اپنی عوام کے حقوق کو پامال اور ان کی خواہشوں کی طرف بے توجہی کر رہا ہے ۔
آيت الله موسوي جزايري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت الله سید محمد علی موسوی جزایری نے ایران کے خوزستان صوبہ میں ولی عصر اعتقادی و تربیتی ورک شاپ میں شرکاء کے درمیان حضرت امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شادی کے سالگرد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : حضرت امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے ایک دوسرے کے ساتہ ایک سالم و آرام زندگی بسر کی اور ان لوگوں کا مقصد خدا اور اسلام کے راہ میں خدمت اور قربانی رہی ہے ۔

اہواز کے امام جمعہ نے اس تاکید کے ساتہ کہ خداوند متعال روزی عطا کرنے والا ہے اور حلال رزق خدا کی طرف سے نازل ہوتا ہے وضاحت کی : حرام رزق زندگی کو نابود کردیتی ہے اور یہ سبب بنتا ہے کہ شیطان انسان کی زندگی پر مسلط ہو کر اسے اپنے قبضہ میں کر لے ۔

آیت الله موسوی جزایری نے اس تاکید کے ساتہ کہ خواتین کو چاہیئے زندگی میں مردوں کا ساتہ دیں اور ان کو دنیوی دور میں گرفتار نہ کریں وضاحت کی : حلال روزی کے حصول کے لئے خواتین کی طرف سے مردوں کو ترغیب کرنا بہت ہی اہم ہے اور خوتین کو چاہیئے خدا کی راہ میں ایثار و زندگی کرنے کے لئے مردوں کی مدد کریں ، جو لوگ خدا سے معاملہ کرتے ہیں اس کی زندگی خدائی ہو جاتی ہے ۔

خوزستان حوزہ علمیہ میں اعلی سطح کے استاد نے حضرت امام خمینی (ره) کی زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : انہوں نے ہمیشہ «حلال آل محمد (ص) حلال یوم القیامه و حرام آل محمد (ص) حرام یوم القیامه» کے اصول کا پوری خیال رکھا ہے اور اس کے علاوہ شرعی واجبات کی پابندی ، مستحبات پر عمل کرنا اور مکروہات و محرامات کو ترک کرنے میں بھی کوشا تھے ۔

امریکی حکام نے اپنی عوام کے ساتہ خیانت کی ہے

حوزہ علمیہ کونسل خوزستان کے صدر نے اس تاکید کے ساتہ کہ امریکی حکام نے اپنے عوام کے ساتہ نیز خیانت کی ہے کہا : امریکی حکام نے اسرائیل غاصب کی سلامتی و فلاح و بہبودی بحال کرنے کے لئے اپنی عوام کے حقوق کو پامال اور ان کی خواہشوں کی طرف سے بے توجہی کر رہا ہے ۔

انہوں نے ایرانی مہاورہ « خدا کی لاٹھی بے آواز ہے » کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امریکی ہمیشہ جنگ کرنے اور بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن اس وقت خود اپنے ہی جال میں گرفتار ہیں اور کانگریس اور وہائٹ ہاوس کے درمیان تنازعہ شروع ہے اور ادھر کئی روز سے امریکا کے حالات بہت ہی خراب ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬