‫‫کیٹیگری‬ :
08 October 2013 - 20:37
News ID: 6034
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس تاکید کے ساتہ کہ شیعوں کا برا چاہنے والوں کی شیطنت کے با وجود دنیا والوں کی طرف سے اہل بیت (ع) کے مکتب کی جانب رغبت بڑھتی جا رہی ہے ، حدیث ثقلین پر عمل شیعوں کے لئے بہت بڑا فخر جانا ہے اور کہا : شیعوں کا برا چاہنے والوں کے پاس تہمت ، جھوٹ اور بے بنیاد باتوں کے علاوہ کچھ بھی نہی ہے ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم میں مدرسہ امام امیرالمؤمنین (ع) میں شیعہ شناسی کی جدید تخصصی سینٹر کے افتتاحی تقریب میں حضرت امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شادی کی سالگرہ کی مناسبت پر مبارک باد پیش کی ۔

انہوں نے شیعوں کے لئے سب سے عظیم فخر حدیث ثقلین پر عمل کرنا جانا ہے اور بیان کیا : قرآن اور عترت سے تمسک شیعوں کے لئے حقیقی اور واقعی فخر ہے ، حالانکہ میرا اعتقاد ہے کہ یہ فخر دوسروں کے پاس کامل طور سے نہیں ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتہ کہ اس فخر کے ساتہ ساتہ خداوند تبارک و تعالی نے شیعوں کے لئے دوسرا فخر بھی شامل حال کیا ہے بیان کیا : ہم لوگ فخر کرتے ہیں کہ عقلانیت کے اصل کو قبول کرتے ہیں اس پر خاص توجہ رکھتے ہیں ، تعجب کی بات ہے کہ قرآن میں ستر آیہ تذکر اور تعقل کے سلسلہ میں ذکر کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بعض ایسے گروہ بھی پائے جاتے ہیں جو ان آیات کو نہیں دیکھتے اور عقلانیت کے منکر ہوجاتے ہیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے شیعوں کے لئے دوسرا فخر " الامر بین الامرین (نفی جبر و تفویض) " اصل کو قبول کرنا جانا ہے اور وضاحت کی : زیادہ تر لوگ جبر کو قبول کرتے ہیں اور بعض لوگوں کا اعتقاد ہے کہ انسان کو اپنی حالت پر آزاد چھوڑ دیا گیا ہے ، لیکن شیعوں کا ایسا عقیدہ نہیں ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : مصالح و مفاسد کی وجہ سے احکام کی پیروی اہم اصل ہے جو شیعہ اور اہل بیت (ع) کے مکتب کا دوسرا فخر ہے ، حالانکہ مسلمانوں کے بہت سارے ایسے گروہ ہیں کہ جو کہتے ہیں کہ ممکن ہے احکام میں کوئی مصلحت و مفسدہ نہیں پایا جاتا ہو ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے بیان کیا : اہل بیت (ع) کی پیروی کے زیر سایہ چوتھا فخر اجتہاد کا باب کھلا ہونا ہے ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتہ کہ اس مکتب کے خلاف شیطنت ، بہتان اور بے شمار مخالفت ہونے کے با وجود شیعہ اور اہل بیت کا مکتب  روز بہ روز وسعت پیدا کر رہا ہے بیان کیا : ان لوگوں کے پاس شیعوں کے خلاف تہمت ، جھوٹ اور بے بنیاد باتوں کے علاوہ کچھ بھی نہی ہے ، اس لئے ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ زحمت و کوشش کی جائے تا کہ اس آفتاب کو تہمت ، جھوٹ کے کالے بادل سے باہر نکالا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬