24 November 2009 - 15:33
News ID: 604
فونت
رسا نیوزایجنسی -حکومت ہند نے بابری مسجد کی شھادت کی تحقیقی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کردی ، رپورٹ میں بی جے پی پارٹی سمیت شدت پسند ہندو تنظیموں کوبابری مسجد کی شہادت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
بابري مسجد ھند


 رسا نیوزایجنسی کے رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق،  حکومت ہندوستان میں نے حزب اختلاف کے دباؤ پر بابری مسجد کی شہادت کی تحقیقی کی رپورٹ منگل کے روز پارلیمنٹ میں اراکین کے سامنے پیش کر دی ، رپورٹ میں بی جے پی پارٹی سمیت شدت پسند ہندو تنظیموں کو شہادت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔


اس سلسلے میں کابینہ کا اجلاس منگل کی صبح ہوا جس میں پارلیمنٹ میں رپورٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ رپورٹ میں سنگھ پریوار ( آر ایس ایس، شو سینا اور وی ایچ پی) کی اعلیٰ قیادت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ملک کو فرقہ وارانہ فسادات کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔


اطلاعات کے مطابق جسٹس لیبرہان نے بابری مسجد کی شھادت کے سلسلے میں سنگھ پریوار کی اعلیٰ قیادت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئےبرسراقتدارکانگریس پارٹی کافی حد تک بری الذمہ قرار کیا ہے۔

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬