25 November 2009 - 14:48
News ID: 608
فونت
آیت الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے کہا : قائد انقلاب اسلامی کشتی نظام اسلامی کے ناخدا اور ایرانی عوام کے پرچمدار ہیں ، مدیریت ، عظمت اور اسلام شناسی ان میں موج مار رہی ہے ۔
آيت الله نوري همداني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید ، نے آج ظھر حاضرین کے درمیان ذی الحجہ مہینہ کو ایام ولادت اھل بیت علیہ السلام بتایا اور کہا : ذی الحجہ کا مہینہ اس بنا پر کہ حضرت امام علی علیہ السلام کے اس مہینہ میں خلافت پر منصوب پوئے ہیں اور خدا وند اس مہینہ میں اپنی نعمت کو ولایت سے وابستہ کر کے پائہ تکمیل تک پہونچائی ہے اسی بنا پر دوسرے مہینہ سے یہ ممتاز ہے ۔


انہوں نے اپنی تقریر میں امام خمینی(ره) کی طرف سے اسلامی انقلاب کے تشکیل کے فلسفہ کی طرف اشارہ کیا اور کہا : اسلامی انقلاب کی تشکیل کا مقدمہ اس معاشرے کے گذشتہ بنیادی انقلاب میں پائی جاتی ہے ۔  

قم کے حوزہ علمیہ میں درس خارج فقہ کے اس استاد نے اظھار خیال کیا : اس زمینہ میں جب اسلامی حکومتوں پر سامراجی طاقت حاکم تھیں اور عوام اپنی عزت اور حیثیت کھو چکے تھے اور انسان غلاموں کی طرح استبدادوں کے ظلم کے نیچے زندگی کر رہے تھے اور شدید مالی فقر اور ثقافتی فقر میں تھے اس وقت ایرانی اسلامی انقلاب کا بنیان رکھا گیا ۔  

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اسلام ، عوام اور قائد کو ایران کے اسلامی انقلاب کا تین اصل رکن بتایا اور کہا : ایران کا نظام اسلامی حکومت پر ہے اور حکومت اسلامی کے بغیر کوئی بھی قدرت باقی نہی رہ سکتی ہے ۔

انہوں نے انقلاب اسلامی پر نظانی جارحیت ، ثقافت ، میڈیا اور سامراجی پروپگنڈہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت دشمن کے حملات قائد انقلاب اسلامی کی طرف ہے ۔

اس مرجع تقلید نے وضاحت کی : قائد کشتی نظام اسلامی کے ناخدا اور ایرانی عوام کے پرچمدار ہیں ، مدیریت ، عظمت اور اسلام شناسی ان میں موج مار رہی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬