30 October 2013 - 13:58
News ID: 6086
فونت
حجت الاسلام شیخ علی نجفی کی ایم ڈبلیو ایم کے اعلی رکن سے ملاقات میں؛
رسا نیوزایجنسی - حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے ایم ڈبلیو ایم کے عالمی شعبہ کے ذمہ دار حجت الاسلام سید شفقت شیرازی سے ملاقات میں پاکستانی شیعوں میں اتحاد و یکجتی کی تاکید کی ۔
حجت الاسلام شيخ علي نجفي و حجت الاسلام سيد شفقت شيرازي حجت الاسلام شفقت شيرازي



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عالمی شعبہ کے ذمہ دار حجت الاسلام سید شفقت شیرازی نے گذشتہ روز نجف اشرف میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین کے فرزند حجت الاسلام شیخ علی نجفی سے ملاقات و گفتگو کی ۔


حجت الاسلام شیخ نجفی نے اس ملاقات میں یہ کہتے ہوئے کہ اسوقت پاکستان کے شیعوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے کہا: اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ پاکستان میں موجود شیعوں کے مسائل کو بخوبی حل کیا جاسکتا ہے ۔


انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا: عراق کی مرجعیت ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ ہے اور اس حوالے سے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔


حجت الاسلام سید شفقت شیرازی نے بھی اس ملاقات میں حجت الاسلام شیخ علی نجفی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کارکردگی کی مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: پہلے بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں وحدت کے لئے کوشاں رہی ہے اور آئندہ بھی اس میں مصروف جاری رہے گی ۔


اس ملاقات میں حجت الاسلام سید شفقت شیرازی نے حجت الاسلام شیخ علی نجفی کو پاکستان آنے کی دعوت دی جس پر اُنہوں نے آمادگی کا اظہار کیا ۔


واضح رہے کہ اس ملاقات میں حجت الاسلام سید شفقت شیرازی کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام سید مہدی نجفی اور رابطہ کے عامہ کے اراکین و نیز شیخ ناصر نجفی بھی ہمراہ تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬