25 November 2009 - 15:45
News ID: 610
فونت
حجت اسلام حسنین کراوی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حجت اسلام حسنین کراوی نے حج کو اسلامی معاشرے کے درمیان اتحاد کا مظھربیان کیا



رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق ، خدا وند عالم نےایہ و للہ علی الناس حج البیت کے تحت اپنے بندوں کو اپنے گھر کی زیارت کرنے کی دعوت دی ہے اور یہ امر ایک ہی وقت ایک ہی موسم میں اور ایک ہی مکان پر معین زمانہ اور وقت میں اپنی عبادت کے لئے بلا کر ، گویا سارے مسلمانوں کو بلا کر کے ایک ساتھ اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے تا کہ دنیا میں بکھرے ہوئے افراد مختلف مکاتب و مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے کم سے کم خدا کے گھر میں ایک ساتھ ایک جگہ اکٹھا ہوں اور مسلمانوں کے درمیان پیش آنے والے مسائل کو رکھ کر اس کا حل نکالیں.

 
ظاھر سی بات ہے آج بے بصیرت کے بناء پر یا استبدادی سازشوں کی بناء پر مسلمان حج سے وہ فائدہ نہی اٹھا پا رہا ہے جس کو اسلام نے مد نظر رکھا تھا اسلام نے نماز جماعت ، نماز جمعہ ، نماز عیدین اور اس کے بعد مکہ میں ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا تھا .


اپ نے مزید کہا : اس اجتماع کی سب سے اھم وجہ عالمی اعتبار  پر مسلمان کے درمیان اتحاد اور اتفاق کو فروغ دینا لیکن مردہ حج اور معنویت سے عاری حج اور معقولیت سے مبرہ حج کو لوگوں نے ترویج دیا نتیجہ میں آج مسلمان اپنے گھر سے باھر نکلتا ہے اور مکہ جاتا ہے اور خانہ کعبہ کا طواف کرتا ہے جس طرح وہ جس دائرہ میں اپنے گھر پہ رہتا ہے اسر طرح ملکہ دائرے میں رہ کر طواف کرکے واپس چلا ٓآتا ہے لیکن نہ اس کے ذہنیت میں کوئی فرق ہوتا ہے اور نہ ہی اس کے عمل میں کو ئی فرق ہوتا ہےاورنہ ہی اس کے فکر میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے اگر حج کا فائدہ یہاں سے جانے کے بعد اجتماعی طور سے نہ ہو تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ حج سے کو ئی خاص فائدہ حاصل نہی ہو سکا ہے یہ عالمی استکبار کی سازش ہے جو کامیاب ہو رہی ہے اور ھم لوگ اس کو سمجھنے سے قاصر ہیں .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬