01 January 2014 - 15:43
News ID: 6278
فونت
رسا نیوز ایجنسی - قیام کربلا کے دوران اور اس کے بعد سیدہ زینب(ع) کے شجاعانہ کردار پر روشنی ڈالنے کی غرض سے جموں و کشمیر میں "سیدہ زینب(ع)" کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی ہے ۔
سيدہ زينب(ع) کانفرنس کشمير


رسا نیوز ایجنسی کی "Press TV" سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، قیام کربلا کے دوران اور اس کے بعد سیدہ زینب(ع) کے شجاعانہ کردار پر روشنی ڈالنے کے لئے جموں و کشمیر میں "سیدہ زینب(ع)" کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کی گئی ہے ۔


ھدنوستان کے کشمیر میں منعقد  ہونے والی یہ کانفرنس اپنی  نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے جس میں کشمیر سے تعلق رکھنے  والی مفکر اور اسلامی  تاریخ  کی  ماہر خواتین سمیت یونیورسٹی کی اساتید  اور طالبات نے شرکت کی  ۔

 

اس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں نے مسلم خواتین کے لئے قابل  قدر نمونے کے عنوان سے سیدہ  زینب(ع) کی سیرت طیبہ  کا جائزہ لیا ۔


اس کانفرنس کے مقررین نے ظلم کی چولیں ہلا دینے والے حضرت زینب(س) کی توانائیوں اور استقامت نیز حادثہ کربلا کے  بعد قصر یزید کو لرزہ بر اندام کرنے دینے والی اپ کی دلیرانہ تقریر کو سراہا ۔


مقریرین نے تاکید کی: یہ تمام انسانوں خصوصا خواتین کا وظیفہ ہے کہ حضرت زینب(س) کی میراث کی حفاظت کریں اور ان کے راستہ پر گامزن رہیں ۔


واضح رہے کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد حق و انصاف کی راہ میں پائیداری پر مبنی کربلا کے پیغام، امام حسین (ع) کی  شناخت اور قیام کربلا سے حاصل ہونے والے درسوں کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا تھا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬