18 January 2014 - 14:35
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 6339
فونت
جموں و کشمیر پیروان ولایت کے زیر اہتمام؛
رسا نیوز ایجنسی - جموں و کشمیر پیروان ولایت کے زیر اہتمام آج سرینگر ھندوستان میں وحدت کانفرنس کا انعقاد ہوگا ۔
حجت الاسلام شبير احمد صوفي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر پیروان ولایت کے قائم مقام سربراہ حجت الاسلام شبیر احمد صوفی نے پیغمبر آخرالازماں حضرت محمد مصطفٰے(ص) کی ولادت باسعادت کے موقع پر امت مسلمہ خصوصا ملت اسلامیہ کشمیر کو  تبریک پیش کرتے ہوئے 17 ربیع الاول کو وحدت کانفرنس کے انعقاد کی خبر دی ۔ 


انہوں یہ کہتے ہوئے کہ اس وحدت کانفرنس میں تمام طبقہ ہائے فکر سے وابستہ علمائے کرام کو مدعو کیا گیا ہے کہا : وحدت کانفرنس میں اسوہ رسول (ص) پر روشنی ڈالی جائے گی اور اپ کی سیرت طیبہ کا جائزہ لیا جائے گا ۔


حجت الاسلام صوفی نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ اتحاد کے لئے امام خمینی (رہ) کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہفتہ وحدت بھی منایا جا رہا ہے کہا: اتحاد عصر حاضر کی ایک ضرورت ہے ، ہمیں ملت اسلامیہ میں اتحاد و یکجہتی کی بنیادوں کو استوار کرکے دشمن کی سازشوں کو ناکام کرنا چاہئے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬