‫‫کیٹیگری‬ :
25 February 2014 - 10:11
News ID: 6455
فونت
آیت الله حسینی بوشهری:
رسا نیوز ایجنسی - آیت الله حسینی بوشهری نے علماء کو ولایت فقیہ اور اسلامی حکومت کا پاسبان جانا اور کہا: اسلامی حکومت کی حفاظت میں ھمہ گیر اعتدال کی مراعات ضروری ہے ۔
آيت الله حسيني بوشهري

 

حوزات علمیہ ایران کے سربراہ  آیت‌ الله سید هاشم حسینی بوشهری نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں علماء کو ولایت فقیہ اور اسلامی حکومت کا پاسبان جانا اور کہا: عصر حاضر میں علماء کے دوش پر سنگین ذمہ داریاں ہیں ، ملک میں موجود نعمتوں کی قدر کریں کیوں کہ ناقدری نعمت کے فقدان کا سبب اور ملک کے لئے ضرر رساں ہے ۔


خبرگان رھبر کونسل میں شھر بوشھر کے عوامی نمائندہ نے تمام میدانوں میں اعتدال و میانہ روی کی مراعات کی تاکید کرتے ہوئے کہا: تمام افراد خصوصا علمائے کرام الھی نعمتوں سے بخوبی استفادہ کریں اور اس راہ میں ثقافتی امکانات کو بروی کار لائیں ۔


انہوں نے ولایت فقیہ اور اسلامی حکومت کو خدا کی دو عظیم نعمتوں میں سے شمار کیا اور کہا: آج دو نعمتیں ہمارے اختیار میں ہیں ، ان نعمتوں کا شکرانہ اس سے بخوبی استفادہ اور اس کی بقا ہے ، وگرنہ ہم نے کفران نعمت کیا ہے ۔


آیت ‌الله حسینی بوشهری نے علماء کے راستہ کو انبیاء الھی کا تسلسل جانا اور کہا: اگر چہ بعض افراد عوام کو اس نعمت سے محروم کرنے میں کوشاں ہیں مگر ان کی کوششیں ناکام ہوں گی ۔


انہوں نے مزید کہا: بعض افراد علماء کی ساکھ خراب کرنے میں مصروف ہیں ، علماء کو بدنام کرنا درحقیقت عوام کو نقصان پہونچانے کے برابر ہے کیوں کہ علماء معاشرہ کی بزرگ شخصیت ہیں اور فقط کتابوں تک محدود نہیں ۔


انہوں نے انقلاب اسلامی کی نعمتوں سے مکمل استفادہ کی تاکید کی اور کہا: یہ نعمت دوسری نعمت ہے جس کی ہمیں بخوبی حفاظت کرنی چاہئے ۔


آیت الله حسینی بوشهری نے حوزات علمیہ کی ترقی کو گمراہ کن فرقوں کے ترویج کی راہ میں بڑی رکاوٹ جانا اور کہا: ھرگز غیر الھی فرقوں کو کامیابی کا موقع نہ دیں بلکہ حوزات علمیہ کو ترقی عطا کر کے دشمنوں کو ان کے مقاصد میں ناکام و مایوس کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬