02 March 2014 - 16:31
News ID: 6476
فونت
پاکستان کے معروف اسکالر؛
رسا نیوز ایجنسی - حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے پروفیسر تقی ہادی اور حماد رضا کی شہادت پر ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ۔
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے اپنے ارسال کردہ مذمتی بیانیہ میں پاکستان کے معروف اسکالر پروفیسر تقی ہادی اور شیعہ علماء کونسل نارتھ کراچی زون کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری حماد رضا کی شہادت پر ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔


انہوں ںے حکومت سندھ سے اس واقعہ میں ملوث اصل مجرموں کا سراغ لگا کر تختہ دار پر لٹکائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: مرکزی حکومت شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرے اور شیعوں پر ہونے والے دھشت گردانہ حملہ کو لگام دے  ۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کراچی کی صورتحال کو انتہائی گھمبیر بتاتے ہوئے کہا: ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم ہے، کراچی کی عوام عدم تحفظ کا شکار ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادراے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔


حجت الاسلام نقوی انے اخر میں معروف اسکالر پروفیسر تقی ہادی اور حماد رضا شہید کیلئے دعائے مغفرت کی اور انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی ۔


دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے بھی معروف شیعہ اسکالر علامہ پروفیسر تقی ہادی اور شیعہ علماء کونسل نارتھ کراچی زون کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری حماد رضا پر ہونے والے دھشت گردانہ حملہ شدید مذمت کی اور اس واقعہ میں ملوث اصل مجرموں کا سراغ لگا کر تختہ دار پر لٹکائے جانے کا مطالبہ کیا ۔


پاراچنار کے علمائے کرام میں سے سابق سینیٹر سید جواد ہادی، سابق سینیٹر سید عابد حسینی الحسینی اور سید صفدر علی شاہ نقوی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کراچی میں پروفیسر تقی ہادی کے قتل کی شدید مذمت کی نیز ملک بھر میں شیعہ نسل کشی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : حکومت نے اہل تشیع کے خلاف کارروائیوں کے لئے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی  ہے۔


جامعۃ الشہید کے پرنسپل سید جواد ہادی نے بھی پروفیسر تقی ہادی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا: مومنین کے کسی طبقے کو معاف نہیں کیا جا رہا ، نہ علماء کو معاف کیا جاتا ہے، نہ عوام کو، نہ خواتین سے حیا کی جاتی ہے نہ بچوں پر رحم، یہ کیسی حکومت ہے ؟ 


تحریک حسینی کے رہنما سید عابد حسینی نے کہا: اساتذہ معاشرے کے محسن ہوتے ہیں، کیونکہ معاشرے کا ہر طبقہ اسی راستے سے گزر کر آگے بڑھتا ہے۔ کوئی بھی محکمہ نہیں، کسی محکمے کا کوئی فرد نہیں جس نے استاد کے آگے زانوئے احترام خم نہ کئے ہوں۔ ہماری بدنصیبی اور کیا ہوگی کہ معاشرے کے ایک محسن اور معمار کو بھی معاف نہیں کیا جاتا تو ایسی حکومت سے خیر کی کون سی توقع رکھی جاسکتی ہے ۔

 

موصولہ اطلاعات کے مطابق، اس دھشت گردانہ واقعات کے خلاف، پاکستان کی بڑی شیعہ تنظیم مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر لاہور میں آج حکومت مخالف مظاہرہ بھی کئے گئے ۔
 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اس قبل اس سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سہ روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا ۔

 

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کے معروف شیعہ اسکالر پروفیسر تقی ہادی اور شیعہ علماء کونسل نارتھ کراچی زون کے ایڈیشنل سکریٹری جنرل حماد رضا کو تکفیری دہشت گرد گروہ نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬