03 March 2014 - 17:47
News ID: 6486
فونت
رسا نیوز ایجنسی – شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ اسلام آباد کچہری سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فی الفور ایکشن لینے اور ملک میں ججز، وکلاء، صحافیوں، بے یارو مدد گار مسافر، عبادت گاہوں اور اہم تنصیبات کی حفاظت کی تاکید کی ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ اورقائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے اسلام آباد کچہری سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مصیبت زدہ افراد سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔


انہوں نے حکومت پاکستان سے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فی الفور ایکشن لینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: ملک میں ججز، وکلاء، صحافیوں، بے یارو مدد گار مسافر، عبادت گاہیں اور اہم تنصیبات تک محفوظ نہیں ہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کا راج ہے پورا ملک آگ میں جل رہا ہے اور ذمہ دار ادارے بے بس نظر آرہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا: ذمہ داران کو چاہئے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فی الفور اقدام اٹھایا جائے، ملک دشمن عناصر پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے اور آئین وقانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے لاقانونیت کا سدباب کیا جائے۔


دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے بھی اسلام آباد کچہری میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار نیز لاقانونیت کے سدباب کا مطابلہ کیا ۔


حجت الاسلام واحدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایک جانب حکومت مذاکرات کر رہی ہے مگر دوسری جانب سے یقین دہانیوں کے باوجو د دہشت گردی کی کارروائیاں تھمنے میں نہیں آرہی ہیں کہا: اب حکومت کو سوچنا ہوگا کہ مذاکرات اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے۔


انہوں نے اخر میں اس واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خود کو ان کے غم میں برابر کے شریک جانا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬