‫‫کیٹیگری‬ :
05 March 2014 - 16:55
News ID: 6493
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے آج اپنے درس خارج کے اغاز پر تاکید کی: تواضع انسانوں کی عظمت و شخصیت میں اضافہ کا سبب ہے ۔
حضرت آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں مسجد آعظم قم میں منعقد ہوا، امام حسن عسکری(ع) سے منقول اخلاقی روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا : رسول اسلام(ص) ، انبیاء و اولیاء الھی علیھم السلام اور بزرگان دین تواضع کا مکمل نمونہ تھے کہ ہمیں ان سے سبق لینا چاہئے ۔


اس مرجع تقلید نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلام میں تواضع و انکساری کو خاص اہمیت حاصل ہے کہا: انسان اور معاشرہ کی تعمیر میں تواضع کا اہم کردار ہے ، تواضع انسانوں کے دلوں سے کینہ کی دوری اور آپسی میل و محبت کا سبب ہے ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ تواضع و انکساری سے انسان چھوٹا نہیں ہوتا بلکہ اس سے انسان کی شخصیت کو عظمت و بلندی ملتی ہے کہا: ہم علماء اس پر خاص توجہ رکھیں اور کسی بھی حالت میں تواضع و انکساری کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے دیں ۔


اس مرجع تقلید نے اسلامی تعلیمات کو انسانوں کے لئے دنیا و آخرت کی سعادت کا ضامن جانا اور کہا: اسلامی تعلیمات اور ائمہ اطھار کے بیانات پرعمل انسانوں کو کامیاب و کامران کرتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬