05 March 2014 - 17:46
News ID: 6495
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین نے تاکید کی : اسلامی ثقافت کے فروغ اور اتحاد امت سے ہی مسلمان طاغوتی طاقتوں کے عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں ۔
نسيم کربلا بين الاقوامي اسلامي نمائش


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے روضہ امام حسین کی جانب سے المصطفی آڈیٹیوریم جامعہ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں ہفتہ ثقافت کی مناسبت سے منعقدہ " نسیم کربلا بین الاقوامی اسلامی نمائش" کا افتتاح کرتے ہوئے کہا: پاکستان اور امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ غیر اسلامی تہذیب کی یلغار و ترویج ہے ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی ثقافت کے فروغ اور اتحاد امت سے ہی مسلمان طاغوتی طاقتوں کے عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں کہا: پاکستان میں اسلامی ثقافت و ترویج کرکے مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے، باہمی روابط کو فروغ دے کر سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔


حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پاکستان اور امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ غیر اسلامی تہذیب کی یلغار اور اس کی ترویج ہے کہا: اس وقت پاکستان، اسلام اور امت مسلمہ کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور ان چیلنجز میں اولاً ملک و ملت اسلامیہ پر غیر اسلامی تہذیب کی یلغار اور اس غیراسلامی تہذیب کی ترویج ہے جسے اسلامی تہذیب، ثقافت کی شناخت ، پہچان اور اسلامی ثقافت کے فروغ سے بچایا جاسکتا ہے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امت مسلمہ اس وقت ایک کڑے وقت سے گزر رہی ہے اور ہمیں باہمی روابط کے فروغ اور اتحاد امت کیلئے پہلے سے زیادہ کوششیں کرنا ہونگی تبھی پاکستان سمیت اسلامی دنیا اس طاغوتی تہذیب اور یلغار کا بہتر انداز میں مقابلہ کرکے اسے شکست دے سکتی ہے کہا: اس وقت ملک میں مسلمانوں کے خلاف سازشوں کے جال بنے جارہے ہیں جنہیں باہمی روابط کے فروغ اور اتحاد امت کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے سے ختم کیا جاسکتاہے اور ان سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتاہے۔


انہوں نے اخر میں اسلامی ثقافت کی ترویج کیلئے بہترین اقدام اٹھانے پر جامعہ الکوثر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محسن علی نجفی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کربلا معلی سے آئے معزز مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔


واضح رہے کہ اس موقع پر ملک بھر سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور جید علمائے کرام نے شرکت کی ۔


اسلامی نمائش میں جامعہ الکوثر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محسن علی نجفی، حجت الاسلام والمسلمین افتخار حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی ، شیخ محمد حسن جعفری ، حجت الاسلام والمسلمین قاضی نیاز حسین نقوی ، شیخ محمد اکرم ایم این اے جھنگ سمیت دیگر رہنمائوں کو دعوت دی گئی تھی جنہوں نے نمائش میں شرکت کرکے اسلامی کتب، مقا بلہ جات ،چلڈرن کارنر،دینی معلوماتی و تفریحی اسٹالز، تصویری نمائش ، قرات کے مقابلہ جات ،علمی سیمینار، قرآن پاک کے نسخوں ، کربلائے معلی، نجف و مشہد اشرف سمیت دیگر مزارات مقدسہ کی تصاویر سمیت اسلامی تاریخی اشیاء کی نمائش و پروگرام کو ایک بڑی کاوش و اسلام کی ترویج کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا ۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬