06 March 2014 - 18:40
News ID: 6501
فونت
شام کے وزیر آعظم:
رسا نیوز ایجنسی - شام کے وزیر آعظم نے علماء اسلام سے تکفیری وھابیوں کے افکار سے مقابلہ کی درخواست کی ۔
شام کے وزير آعظم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے وزیر آعظم وائل الحلقی نے کہا: شام میں مختلف مذاھب اور مختلف تہذیبوں کے ماننے والوں کی موجودگی اس ملک کا امتیاز ہے ، اور دشمن کی تمام کوششوں کے باوجود شام میں یہ ماحول باقی و قائم و دائم رہے گا ۔


انہوں ںے مزید کہا: معاشرہ کی بقا اور تکفیری وھابی افکار سے مقابلہ میں مسلم علماء اور عیسائی مذھبی لیڈر و پاپ کا اہم کردار ہے جو بیرونی اور مسلکی و مذھبی نیز قبائلی ثقافتوں پر ہونے والے حملہ کو روک سکتے ہیں ۔


شام کے وزیر آعظم نے دھشت گردی اور شدت پسندی سے مقابلہ میں علماء کردار کو اہم جانا نیز قومی اتحاد اور ملی یکجہتی کے حوالہ سے ان کی قدردانی کی اور کہا: شام عنقریب موجودہ بحرانوں سے باہر نکل جائے گا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬