‫‫کیٹیگری‬ :
15 March 2014 - 20:50
News ID: 6525
فونت
محبان ام الائمہ تعلیمی وفلاحی ٹرسٹ کے زیر اھتمام؛
رسا نیوز ایجنسی - محبان ام الائمہ تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ نے مجالس فاطمیہ اول، مدرسہ حجتیہ قم میں منعقد کیں ۔
فاطمہ زھرا

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، محبان ام الائمہ تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ کے زیر اھتمام گذشتہ شب سے مجالس فاطمیہ اول کا مدرسہ حجتیہ قم میں آغاز ہوا جس میں ھندوستان و پاکستان کے سیکڑوں افاضل ، علمائے کرام اور طلاب نے شرکت کی ۔


تلاوت کلام اللہ المجید سے اس پروگرام کا آغاز ہوا ، حجت الاسلام شمیم الحسن رضوی آعظمی نے تلاوت کے فرائض انجام دیئے اور اس بعد کے مرثیہ خوانوں نے مرثیہ خوانی کی نیز بعض شعراء کرام نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔


حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسین موسوی اعتماد نے فارسی زبان میں معصومہ دوعالم حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے فضائل و کمالات بیان کرتے ہوئے کہا: فاطمہ زھراء(س) تنھا تمام ان کمالات کا مجموعہ ہیں جو تمام انبیاء و مرسلین و ائمہ طاھرین میں موجود ہے ۔


سرزمین ایران کے نامور شیعہ عالم دین ںے « فاطمہ زھراء (س) اور حیا» کے عنوان سے اپنی تقریر میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ حیا کی دو قسمیں ہیں ایک مثبت دوسرے منفی، یا حیائے قوی یا ضعیف تاکید کی : فاطمہ زھراء (س) میں مثبت یا قوی حیا کے تمام پہلو موجود تھے ۔


حوزہ علمیہ قم ایران کے معروف استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خدا کی راہ میں مختصر اور بے ارزش اشیاء کو صدقہ دینے سے گریز ضعیف یا منفی حیا کے مصادیق میں سے ہے کہا: ذات معصومہ دو عالم ضعیف یا منفی حیا سے عاری تھی، آپ اپنے بچوں کے حق کا بچا ہوا روٹی کا ایک ٹکڑا بھی فقیروں کو دینے سے شرم نہیں کرتیں تھیں ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ فاطمہ زھراء (س) کنیزوں کے ساتھ خانہ داری کے فرائض کو انجام دیتیں کہا: فاطمہ زھراء (س) مرسل آعظم اور نبی آخر(ص) کی صاحبزادی اور علی مرتضی(ع) کی بیوی ہونے کے باوجود گھر کی کنیزوں کے ساتھ گھر کے کام کرتی اور امور خانہ داری کی انجام دتیں، یہاں تک کہ مرسل آعظم ، بلال اور سلمان اپ کی اس محنت کو دیکھ کر رو پڑتے ۔ 


واضح رہے کہ 13، 14 جمادی الاول ، سنیچر اور اتوار کی رات میں بھی اسی سلسلہ کی مزید دو مجلسیں مدرسہ حجتیہ قم میں محبان ام الائمہ تعلیمی وفلاحی ٹرسٹ کے زیر انتظام منعقد ہوں گی جسے حجت الاسلام والمسلمین رزاقی اور سرزمین ھندوستان کے نامور عالم شیعہ عالم دین اور حضرت ایت اللہ سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین سید شمیم الحسن رضوی خطاب کریں گے ۔


نیز محبان ام الائمہ تعلیمی وفلاحی ٹرسٹ، فاطمیہ دوم کے موقع پر ھندوستان کے 25 بڑے شھروں میں مجالسوں کا اہتمام کرے گی ۔ جس میں ممبئی ، دہلی، گجرات، بنگلور، بہار، یوپی کے نام سر فہرست ہیں ۔


علاوہ بر این امسال بہار کے دار الحکومت پٹنہ میں « فاطمہ زھراء اور حقوق نسواں » کے عنوان سے ایک سمینار بھی منعقد کیا جائے گا جس میں ایران و ھندوستان کے افاضل و علمائے کرام ، دانشمندان و صاحبان نظر شرکت کریں گے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬