16 March 2014 - 16:27
News ID: 6527
فونت
مصر کے شیعہ متفکر:
رسا نیوز ایجنسی - مصر کے شیعہ متفکر نے تاکید کی کہ شام کی جنگ میں بھی ایران و عراق جنگ کی طرح دشمنوں کی ہار یقینی ہے کیوں کہ دشمنوں میں بشار اسد حکومت گرانے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔
ڈاکٹر احمد راسم النفيس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے شیعہ متفکر ڈاکٹر احمد راسم النفیس نے اپنے نجی سائٹ پر منتشر کردہ مطالب میں ایران و عراق کی آٹھ سال جنگ تحمیلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا: انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کو 35  سال ہوگئے اور اس بیچ صدام حسین نے آپ پر آٹھ سالہ جنگ بھی مسلط کی تھی ۔ 


انہوں نے مزید کہا: پوری دنیا نے صدام حسین کی مکمل طور سے مدد کی مگر وہ ایران پر کامیاب نہ ہوسکا اور ایک عرصہ گذر جانے کے بعد خود اسے پھانسی پر لٹکا دیا گیا ۔


النفیس نے شام کی جنگ اور ایران کی جنگ تحمیلی کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا: ہم اُس زمانے میں اربوں ڈالر کی ضائع ہونے اور ھزاروں افراد کے مارنے جانے کے شاھد تھے اس بعد بھی آج شام میں انہیں باتوں کی دوہرایا جا رہا ہے ۔


مصر کے اس شیعہ متفکر نے مزید کہا: ایران و عراق میں صدام حسین کی حمایت کرنے والے ممالک آج شام کے خلاف بر سر پیکار ہیں ۔


انہوں ںے بشار حکومت کا گرنا ناممکن جانا اور کہا: بنظر شام کے خلاف ہونے والی جنگ کا سرانجام بھی ایران و عراق جنگ کی طرح ہی ہوگا اور ہم فقط ان ممالک کی جانب سے ہار کے اعلان کے منتظر ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬