20 March 2014 - 02:22
News ID: 6540
فونت
مولانا انیس احمد آزاد قاسمی بلگرامی نقشبندی:
رسا نیوزایجنسی – سرزمین ھندوستان کے نامور سنی عالم دین نے تاکید کی : اہلبیت(ع) سے اظھار محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا ۔
مولانا انيس احمد آزاد قاسمي بلگرامي نقشبندي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، الابرار ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر سوسائٹی کے زیر اھتمام جعفر آباد ویلکم کی عید گاہ میں منعقد پندرہ روزہ سیرت مصطفی کانفرنس کے چوتھے اجلاس میں ھندوستان کے نامور سنی عالم دین مولانا انیس احمد آزاد قاسمی بلگرامی نقشبندی نے اظھار کیا : اہلبیت(ع) سے اظھار محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا ۔


اس رپورٹ کے مطابق، حافظ محمد شاہنواز کی تلاوت قرآن کریم سے اس پروگرام کا آغاز ہوا اور اس کے بعد مولانا محمد حذیفہ نے نظامت کی ذمہ داری سنبھالی و مولانا محمد عفان بلگرامی نے نعتیہ کلام پیش کئے نیز حاجی محمد ناصر اجلاس کی صدر رہے ۔


مولانا انیس احمد آزاد قاسمی بلگرامی نقشبندی نے عظمت اہلبیت اطھار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:  انبیاء و مرسلین کے بعد کائنات میں جتنے مقدس ترین نفوس تھے خداوند متعال نے ان سب کو منتخب کر کے اپنے آخری بنی(ص) کی نسل میں دے دئے ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ تقریبا پچاس سال پہلے حضرت ابراھیم(ع) نے تعمیر کعبہ کے دوران جس نبی آخر الزماں(ص) کی بعثت کی دعا مانگی تھی اسی میں انہوں ان کی ذریت اور ان کے اہلبیت(ع)  کی بھی دعا مانگی تھی ۔


ناظم و شیخ الحدیث جامعہ عربیہ سید المدارس نے اہلبیت اطھار(ع) کی رفعت و عظمت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: اہلبیت اطھار(ع) سے محبت کئے بغیر کسی کا بھی ایمان مکمل نہیں ہوسکتا ۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬