08 December 2009 - 21:26
News ID: 656
فونت
آیت الله مقتدایی :
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران کے حوزہ علمیہ کے سربراہ نے « الْیَوْمَ یَئِسَ الَّذِینَ کَفَرُوا مِنْ دِینِکُمْ » اس آیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جو شخص بھی امامت اور ولایت کی مخالفت کرتا ہے وہ ھلاک ہو جائیگا ۔
آيت الله مقتدايي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق آیت‌الله مرتضی مقتدایی ایران کے حوزہ علمیہ کے سربراہ نے مرکز تخصصی تربیت مدرس کے تیسرے دورہ میں فارغ التحصلوں کے جشن پروگرام میں جو اس مرکز کے کانفرنس ہال میں انعقاد پایا ہے اس میں عید سعید غدیر خم کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہ یہ عید اسلامی عید میں سے بھترین عید ہے کہا : عید غدیر دوسرے عید جیسے عید فطر، قربان و جمعه ، کے درمیان کالقمر بین الکواکب ہے ۔ عید غدیر چاند کی طرح ستاروں میں درخشاں ہے ۔


انہوں نے « الْیَوْمَ یَئِسَ الَّذِینَ کَفَرُوا مِنْ دِینِکُمْ » آیۃ کی طرف اس بیان کے ساتھ کہ آج ولایت اور امامت کا روز ہے  اشارہ کرتے ہوئے کہا : وہ واقعہ جو غدیر خم میں پیش آیا اور حضرت علی علیہ السلام کو رسول اکرم صلی اللہ و علیہ و آلہ و سلم کے بعد خلیفہ اور امام انتحاب کیا گیا جس کی وجہ سے کفار اسلام کو نقصان پہونچانے سے مایوس ہو گئے ۔


ایران کے حوزہ علمیہ کے سربراہ نے یاد دہانی کرائی : روز غدیر اور حضرت علی علیہ السلام کے خلافت کے عھدہ پر فائیز ہونے سے پہلے دشمن اسلام نے اسلام کو ختم کرنے کے لئے بہت سارے منصوبہ بنائے ہوئے تھے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬