20 May 2014 - 15:38
News ID: 6802
فونت
نوری مالکی:
رسا نیوز ایجنسی – عراقی وزیر آعظم نوری مالکی نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: آئینی مطالبات و حقوق کی تکمیل ہماری ذ٘مہ داری ہے ۔
نوري مالکي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر آعظم نوری مالکی نے گزشتہ شب عراق کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد الیکشن میں عوام کی شرکت کو سراہا ۔


انہوں نے حکومت قانون الائنس کی جانب سے عراق کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا : کردوں سمیت تمام گروہوں کے مطالبات آئین کے منافی نہ ہونے کی صورت میں عراقی آئین کے دائرۂ کار میں پورے کیئے جائیں گے ۔ 


عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے نیکلائے ملادینوف نے بھی عراق کے عام انتخابات کے نتائج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا: ملت عراق نے اپنا کردار ادا کر دیا ہے اور اب سب کو عراق کے بہتر مستقبل کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔


واضح رہے کہ گزشتہ شب عراقی الیکشن کمیشن نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابات میں وزیرآعظم نوری مالکی کی قیادت میں حکومت قانون الائنس کامیاب ہونے خبر دی ۔


عراقی الیکشن کمیشن کے چیئرمین نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور نامہ نگاروں کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حکومت قانون الائنس انتخابات میں ڈالے گئے  ووٹوں کے اعتبار سے سرفہرست ہے۔ 


انہوں نے مزید کہا : حکومت قانون الائنس کے بعد بترتیب قومی الائنس، المواطن الائنس، گروہ الاحرار، سماجی ڈیموکریٹک الائنس نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیئے ہیں۔


عراقی الیکشن کمیشن نے عراق کے حالیہ پارلیمنٹ الیکشن میں کرسیاں حاصل کرنے والی پارٹیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: نوری المالکی کی قیادت میں حکومت قانون الائنس نے ان پارلیمانی انتخابات میں صرف بغداد شہر سے 30 نشستیں حاصل کی ہیں، جبکہ بغداد ہی سے دیگر الائنس منجملہ ایاد علاوی کی قیادت میں قومی الائنس نے 10، احرار الائنس نے 6، جبکہ عمار حکیم کی قیادت میں مواطن الائنس نے 5، پارلیمانی نشستیں حاصل کی ہے۔


انہوں نے مزید کہا: حکومت قانون الائنس نے عراق کے صوبئہ بصرہ سے پارلیمنٹ کی 12 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ عمار حکیم کی قیادت میں المواطن الائنس نے بصرہ سے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔ صوبہ بابل میں نوری مالکی کی پارٹی کو سات نشستیں ملی ہیں اور عراق کے صوبئہ میسان، بصرہ، اور دیگر صوبوں میں سب سے زیادہ نشستیں نوری مالکی نے حاصل کی ہیں ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬