14 December 2009 - 15:03
News ID: 681
فونت
آیت الله صافی گلپایگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله صافی گلپایگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ محرم کے مہینہ میں مومنین علماء کی نصیحت سننے کو بیشتر آمادہ رہتے ہیں تاکید کی : علماء کرام و طلاب محترم کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس خاص موقع میں صحیح طریقہ سے عوام کو دینی مسائل سے آگاہ کریں اور اھل بیت علیہ السلام کی حدیث اور ان کے معارف کو بیان کریں ۔
آيت الله صافي گلپايگاني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله لطف الله صافی گلپایگانی ، قم کے مدرسہ آیت الله گلپایگانی میں اپنے فقہ کے درس خارج کے بیان میں محرم الحرام کے مہینہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس مہینہ میں مومنین کی توجہ ان کے ساتھ ہے مومنین ان کے اختیار میں ہیں لھذا علماء کو چاہیئے اس وقت کو اھل بیت علیہ السلام کی حدیث اور ان کے معارف کو بیان کرنے میں استعمال کریں ۔


انہوں نے مبلغوں کو اپنی منزلت جاننے کے لئے وضاحت کی : وہ عزیز جو اس مہینہ میں تبلیغ کا موقع فراھم کرتے ہیں جو کہ ایک بہت ہی بلند مقام ہے اور وہ لوگ امام عصر (عج) کی طرف سے اس عھدہ پر فائز ہوئے ہیں اور ان کی طرف سے تبلیغ کا امور انجام دیتے ہیں ۔ 


جھان شیعہ کے اس مرجع تقلید نے بیان کیا : معاشرہ و عوام کو معارف اھل بیت علیہ السلام کی طرف توجہ دلانا ایک بہت ہی بزرگ مقام ہے ۔ 

آیت الله صافی گلپایگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ  محرم ایک عظیم اسلامی پروگرام ہے کہا : امام حسین علیہ السلام کا قیام کرنا اور ان کا یہ نھضت خدا کے طرف سے دی گئی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جو ان کے ذمہ دی گئی ان کے علاوہ اس عظیم ذمہ داری کسی کو نہی دی گئی ہے  ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے اس نمایا استاد نے وضاحت کی : حضرت سید الشهدا امام حسین علیہ السلام کی ذمہ داری اس حد تک مہم تھی کہ اگر اس کے تمام جوانب کی طرف توجہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا قیام اور ان کا یہ عمل بہت ہی بلند و برتر ہے ۔


انھوں نے بیان کیا : حضرت سید الشهدا امام حسین علیہ السلام کااصل عمل اور ان کا مقصد و پیغام تمام کے تمام درس ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬