28 May 2014 - 13:25
News ID: 6823
فونت
قائد ملت جعفریہ کی جے ایس او صدر سے ملاقات میں تاکید؛
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے عہدہ داروں سے ہونے والی ملاقات میں ملک و قوم کی بقاء میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی تاکید کی ۔
قائد ملت جعفريہ اور جے ايس او صدر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر اور سینئر نائب صدر عبداللہ رضا نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی سے ہونے والی ملاقات میں انہیں پاکستان کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا ۔


ساجد علی ثمر نے قائد ملت جعفریہ کو جے ایس او کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں مرکزی کنونشن کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا ۔


حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے جے ایس او پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بھرپور انداز میں کنونشن منعقد کرنے اور ہر شخص کو اپنی جگہ کنونشن کی کامیابی کے لئے کردار ادا کرنے کی تاکید کی اور کہا: الحمدللہ جے ایس او پاکستان کی یونٹ سازی ملک کے گوش و کنار میں ہوچکی ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ملک و قوم کی بقاء کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬