29 May 2014 - 23:13
News ID: 6831
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایٹمی ملک میں فرقہ واریت، دہشت گردی، جہالت، اندھیرے اور بے روز گاری نہیں ہوتی کہا: ایٹمی میدان میں خود کفیل بننے کے بعد ملک کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ضروری ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے دفاعی میدان میں خود کفیل ہونے کا ساتھ ساتھ معاشی میدان میں بھی خود کفیل ہونے کی اشد ضرورت پر زور دیا ۔


انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا : ہمیں ایٹمی میدان میں خود کفیل ہونے کے بعد ملک کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کرنا ہوگا ۔


حجت الاسلام واحدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پاکستانی قوم میں ہر قسم کا ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم ایٹمی میدان میں خود کفالت حاصل کرسکتے ہیں توہمیں معاشی میدان سمیت دیگر شعبہ جات میں بھی خود کفیل ہونا ہوگا تب ہی ہم ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں کہا: اُس وقت جب انڈیا نے ایٹمی دھماکے کئے تو اس کے بعد پاکستان پر ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے لئے بہت زیادہ دباؤ تھا لیکن اس وقت وہ جو فیصلہ کیا گیا وہ ملک اور قوم کے مفاد میں تھا اور وطن کے سائنسدانوں نے ایٹمی دھماکہ کرکے پوری قوم کو تحفظ فراہم کیا اس پر ہمیں فخر ہے ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم دفاعی میدان میں خود کفیل ہو چکے ہیں اب ہمیں دفاعی میدان میں خود کفیل ہونے کا ساتھ ساتھ معاشی میدان میں بھی خود کفیل ہونے کی اشد ضرورت ہے کہا: ہماری ساری توجہ اقتصادی خود کفالت کی طرف ہونی چاہئے۔


ایس او سی پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایٹمی ملک میں فرقہ واریت، دہشت گردی، جہالت، اندھیرے اور بے روز گاری نہیں ہوتی، آج ملک سے بد امنی، غربت، جہالت اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ضروری ہے کہا: افسوس کہ ایسا نہیں ہے، فرقہ واریت ، انتہا پسندی اور دہشت گردی عروج پر ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے بغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، ملک سے فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پاک وطن کو سب سے زیادہ خطرہ بیرونی دشمن کے بجائے اندرونی دہشت گردوں سے ہے جس کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جانا وقت کی اہم ضرورت ہے کہا: اس وقت امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہونے کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی بلکہ ملکی سرمایہ کار بھی عدم تحفظ اور دہشت گردی سے تنگ آکر اپنے کاروبار بیرون ملک شفٹ کر رہے ہیں ۔


حجت الاسلام واحدی نے مزید کہا: اس وقت بے روز گاری ، کرپشن اور مہنگائی عروج پر ہے ، عوام کو معاشی ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں نیز ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ بھی باعث تشویش ہے ۔
            
            

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬