‫‫کیٹیگری‬ :
30 May 2014 - 00:14
News ID: 6832
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین قم ایران کے معروف فقیہ آیت الله مصباح یزدی نے دنیا پرستی کو تمام برائیوں کی جڑ بتاتے ہوئے کہا: اگر دنیا کے حکمرانوں کے نظریات الھی ہوجائیں تو وہ اس دنیا کے ناچیز ہونے کو بخوبی سمجھ لیں گے ۔
آيت الله مصباح يزدي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران کے معروف فقیہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے گذشتہ شب حسینیہ امام خمینی(ره) میں دنیا پرستی کو تمام برائیوں کی جڑ بتاتے ہوئے کہا: انفرادی ، خانوادگی ، سماجی اور حکومتی سطح پر ہونے والے مفاسد کی بنیاد دنیاوی لذتیں ہیں کہ اگر اس سے بالاتر سوچیں اور غور کریں تو دنیا انہیں حقیر دیکھے گی اور بخوبی اس بات کو بھی سمجھ لیں گے کہ یہ دنیا جھگڑنے کے لائق نہیں ہے ۔ 


انہوں ںے آیت «وَ مَا الْحَیَاةُ الدُّنْیَا إِلاَّ مَتَاعُ الْغُرُورِ» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : پوری دنیا دھوکہ کا وسیلہ ہے ، لھذا دنیا کی بہ نسبت اپنی نگاہوں کو بدلنا ضروری ہے ، اور اس بات کو سمجھیں کہ کوئی اور ذات اور کوئی شئی ہمارا مطلوب رہے ، جب تک خدا کی محبت ہمارے دل میں ہوگی کوئی اور محبت ہمارے دل میں نہیں آسکتی کہ اس مرحلہ تک پہونچنا آسان کام نہیں ہے ۔


امام خمینی(ره) ایجوکیشن اینڈ ریسچرچ سنٹر کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ محبت الھی کا بلند ترین مرتبہ اولیاء الھی کے لئے ہے کہا: یہ صحیح کہ اس مرحلہ تک پہونچنا نہایت سخت ہے مگر اس سے واقفیت سبب بنتی ہے کہ ہم میں اس بات کا جزبہ پیدا ہو کہ ہم بے حیثیت و پست چیزوں سے دل نہ لگائیں اور اپنے دل میں زیادہ سے زیادہ خدا کی محبت بڑھانے کی کوشش کریں ۔ 


مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے دنیا کے سلسلہ میں اولیاء الھی کے نظریات مختلف بیان کئے اور کہا: ان کی امیدیں ، کردار، ادراک اور سلیقے بہت مختلف ہیں ، اس سلسلہ میں فراوان آیات و روایات موجود ہیں کہ ہم یہاں پر مختصر طور پر اسے  بیان کریں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬