02 June 2014 - 16:11
News ID: 6844
فونت
ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی جانب سے؛
رسا نیوز ایجنسی - ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی جنرل سکریٹری نے ایک سے سات جون تک ہفتہ فروغ فکر امام خمینی (رہ) منانے کا اعلان کیا ۔
حجت الاسلام مقصود علي ڈومکي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی جنرل سکریٹری حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 25 ویں برسی کے موقع پر ایک سے سات جون تک ہفتہ فروغ فکر امام خمینی (رہ) منانے کی خبر دی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم ان کی عظیم انقلابی جدوجہد اور تحریک احیائے اسلام سے تجدید عہد کرنے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل کے خلاف ایران کی سرزمین سے شروع ہونے والی حضرت امام خمینی(رہ) کی تحریک، اب عالمی تحریک بن چکی ہے ۔


ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی جنرل سکریٹری نے اس صدی کو امام خمینی (رہ) کی صدی ہے بتاتے ہوئے کہا : امام خمینی (رہ) اتحاد بین المسلمین کے علمبردار، سامراج دشمن، غریبوں اور مظلوموں کے حامی اور ایک عظیم انقلابی رہنماء تھے ۔


انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) نے سیرت انبیاء و اہل بیت (ع) پر عمل کرتے ہوئے وقت کے طاغوت سے ٹکرلی اور ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو شکست دیکر قرآن و سنت کا نظام نافذ کیا اور کہا: ہفتہ فروغ فکر امام خمینی (رہ) کے موقع پر بلوچستان بھر میں‌ مختلف پروگرامز منعقد ہوں گے۔ جس میں امام (رہ) کی عظیم جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬