‫‫کیٹیگری‬ :
03 June 2014 - 13:45
News ID: 6846
فونت
رسا نیوز ایجنسی – یوم ولادت حضرت ابوالفضل العباس کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی جانب سے چار وفود نے جانبازوں کے گھروں میں حاضری دی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔
رہبر معظم کے نمائندوں کي جانباز گھرانوں سے ملاقات رہبر معظم انقلاب اسلامي رہبر معظم کے نمائندوں کي جانباز گھرانوں سے ملاقات

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے چار وفود نے قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے بعض جانبازوں کے گھروں میں حاضر ہوکر ان کے صبر و استقامت اور قربانی پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔


حجج اسلام والمسلمین جناب شہیدی محلاتی،تقوی، قمی اور حاج علی اکبری نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نمائندگی میں بعض جانبازوں کے گھر میں حاضر ہوکر ان کے ساتھ گفتگو کی اور ان کی زندگی کے حالات ، شرائط  اور کام و مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور دفاع مقدس کے جانبازوں کو ان کی قربانی فداکاری اور ایثار پر خراج تحسین پیش کیا۔

 

اسی طرح تمام صوبوں کے مراکز میں ولی فقیہ کے نمائندوں اور ملک بھر کے آئمہ جمعہ نے بھی بعض جانبازوں کے گھروں میں حاضر ہوکر دفاع مقدس کے گرانقدر جانبازوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
 

واضح رہے کہ چار شعبان المعظم  کو سرکار وفا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے پورے ایران میں یوم جانباز منایا جاتا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬