‫‫کیٹیگری‬ :
05 June 2014 - 17:31
News ID: 6853
فونت
ایرانی صدر جمھوریہ:
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے امام خمینی(رہ) کی 25 ویں برسی کے حاضرین سے خطاب میں کہا: امریکا اور یوروپ کی جانب سے لگائی گئی غیر منصفانہ پابندیوں کی زنجیریں بہت جلد ٹوٹ جائیں گی ۔
حجت الاسلام و المسلمين حسن روحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے امام خمینی(رہ) کی 25 ویں برسی میں موجود لاکھوں کے مجمع سے خطاب میں کہا: امریکا اور یوروپ کی جانب سے لگائی گئی غیر منصفانہ پابندیوں کی زنجیریں بہت جلد ٹوٹ جائیں گی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) کی راہ مسلمانوں میں اتحاد و وحدت کی راہ ہے کہا: امام خمینی (رہ) نے خداوند متعال پر اعتماد و بھروسہ کرتے ہوئے سامراج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور حقیقی اسلام محمدی (ص) کی راہ میں ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی حکومت اور اسلامی جمہوری نظام حکومت قائم کیا۔ 


ڈاکٹر روحانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایک ایسے وقت میں جب مشرق و مغرب، یہ تصور کر رہے تھے کہ انھوں نے اسلامی حکومت کی بساط ہمیشہ کیلئے لپیٹ کر رکھ دی ہے کہا: حضرت امام خمینی (رہ) نے ایک عظیم فقیہ، عارف و مفکر، روشن ضمیر عالم، عظیم سیاست دان اور عظیم دانشور کی حیثیت سے ایران میں عوام کی حمایت سے ایک دینی حکومت کی بنیاد ڈالی اور اسلامی تحریک کا پرچم لہرایا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے خداوند متعال پر اعتماد و بھروسہ کرتے ہوئے سامراج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، حقیقی اسلام محمدی(ص) کی راہ میں ثابت قدم رہے اور اسلامی حکومت و اسلامی جمہوری نظام حکومت قائم کیا کہا: ایران کے جوہری مسئلہ اور ایرانی قوم کے جوہری حقوق کا مکمل دفاع کیا جائیگا نیز غیر منصفانہ پابندیوں کی زنجیروں کو توڑ کر رکھ دیا جائے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬