‫‫کیٹیگری‬ :
08 June 2014 - 10:08
News ID: 6863
فونت
آیت‌ الله مکارم شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌ الله مکارم شیرازی نے سنی نشین علاقے میں اتحاد کی دعوت کو اس علاقہ کے مبلغین کے لئے ایک خاص امتیاز کا حامل جانا ہے اور بیان کیا : آپ لوگ دو مکتب کی پیروی کرنے والوں کو ایک چھت کے نیچے اور ایک نماز جماعت میں جمع کرنے سے اتحاد کی عملی صورت نافذ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
آيت‌ الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے اس ملک کے محروم و سنی نشین علاقے کے مبلغین سے ملاقات میں امام خمینی (ره) کی رحلت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے ماہ شعبان کی اعیاد پر مبارک باد پیش کی اور بیان کیا : محروم علاقے کے مبلغین جو برنامہ پیش کر رہے ہیں بہت اہمیت کا حامل اور حیات بخش ہے ۔

انہوں نے قرآن میں حیات و ممات کے معنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے معنوی حیات کو اہم ترین حیات جانا ہے اور بیان کیا : قرآن کی آیات کے مطابق لوگوں کے لئے انذار معنوی حیات ہے ۔

مرجع تقلید نے آیہ «وَ مَنْ أَحْیاها فَکأَنَّما اَحیا النَّاسَ جمیعاً» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : وہ سب مبلغین جو لوگوں کی تبلیغ کے راہ میں مشغول ہیں وہ ان کو زندہ کرنے والوں میں سے ہیں اور لوگوں کو معنوی حیات کی طرف دعوت کرنے والے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اہل سنت بھائیوں کے علاقہ میں تنلیغ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : وہ مبلغین جو ان علاقوں میں مشغول تبلیغ ہیں ان لوگوں کا شمار مکتب اہل بیت علیہ السلام کے محافظین میں ہوتا ہے ۔

حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کی قسمت اس کے جوانی کے زمانہ میں لکھی جاتی ہے وضاحت کی : مبلغین جوانوں کے لئے اچھی طرح مفید پروگرام تیار کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعہ ان لوگوں کی ہدایت کے بیشتر وسائل مہیہ کریں ۔

انہوں نے اہل سنت کے علاقے میں اتحاد کی دعوت کو مبلغین کی ایک اہم ذمہ داری جانا ہے اور بیان کیا : آپ لوگ دو مکتب کی پیروی کرنے والوں کو ایک چھت کے نیچے اور ایک نماز جماعت میں جمع کرنے سے اتحاد کی عملی صورت پیش کرنے میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔

مرجع تقلید نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اگر یہ پروگرام بزرگ لوگوں کے لئے بھی پیش کیا جائے تو اسلامی دنیا میں ایک عظیم تبدیلی رو نما ہوگی ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مرنے کے بعد انسان کا نامہ اعمال بند کر دیا جاتا ہے اظہار کیا : تنہا وہ لوگ جنہوں نے کوئی علمی آثار چھوڑ رکھی ہے جس سے دوسرے فائدہ اٹھاتے ہیں ، یا وہ لوگ جو صدقہ جاریہ کر چکے ہیں اور وہ لوگ جو نیک و صالح فرزند کی تربیت کی ہے ان کا نامہ اعمال کھلا رہتا ہے اور اس کے اعمال میں نیکی لکھی جاتی ہے ۔

حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی نے اس تاکید کے ساتھ کہ آپ مبلغین کا کام ان تینوں موارد کو اپنے ساتھ کئے ہے بیان کیا : خدا کی طرف سے عنایت کی گئی نعمت کی قدر کرنی چاہیئے کہ اس نے لوگوں کی حیات ، تعلیم و تربیت جو آپ کے ذمہ دی گئی ہے اس سے اچھی طرح فائدہ اٹھائیں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ کوشش کریں آپ اپنے کاموں میں کیفی و کمی طور پر وسعت پیدا کریں بیان کیا : آپ لوگوں کے یہ اقدامات قیامت کے روز کے لئے ذخیرہ ہے ؛ کوشش کیجئے کہ لوگوں کو اس پروگرام میں دعوت کریں تا کہ انشاء اللہ تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں اسلامی تعاون پروگرام کی موج پورے ملک کو اپنے دامن میں لے لے اور ملک کے باہر بھی مزید وسعت پیدا کرے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬