09 June 2014 - 23:39
News ID: 6871
فونت
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ تفتان میں شیعہ زائرین پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ۔
سانحہ تفتان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے تفتان سانحہ میں شھید ہونے والے زائرین کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظھار کیا ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ ایرانی قوم اور حکومت دکھی گھرانوں کے درد میں برابر کی شریک کہا: اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان میں کسی بھی قوم ومذہب سے تعلق رکھنے والے بے گناہ عوام کے خلاف دہشتگردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے امید کرتا ہے کہ نہتھے عوام پر اس طرح کے دہشتگردانہ اقدامات کا خاتمہ ہوگا ۔


قابل ذکر ہے کہ پاک ایران بارڈر پر صوبہ بلوچستان کے علاقے تفتان میں واقع ہاشمی ہوٹل میں ایران سے کوئٹہ کی جانب آنے والے زائرین کو ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام دہشتگردوں نے ایران سے واپس آنے والے زائرین کو اس وقت اپنی بربریت کا نشانہ بنایا، جب زائرین ایرانی بارڈر سے کلیئرنس ملنے کے بعد تفتان میں واقع ہاشمی ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہاشمی ہوٹل میں زائرین کی کل تعداد 213 کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتان میں‌ واقع ہاشمی ہوٹل میں پہلے دہشتگردوں نے زائرین پر شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا، بعدازاں دو خودکش بمباروں نے بھی اپنے آپ کو ہوٹل میں اُڑا دیا۔


واضح رہے کہ کل صوبہ بلوچستان کے تفتان علاقے میں ایران سے مقدس مقامات کی زیارت کےبعد واپس جانے والے پاکستانی زائرین پر ہونے والے حملے میں کم سے کم تییس افرادشہید ہوگئے۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬