11 June 2014 - 08:52
News ID: 6878
فونت
حجت الاسلام رمضان توقیر :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر نے بیان کیا : کراچی ائیرپورٹ اور تفتان میں زائرین پر خطرناک حملوں کے بعد بھی معلوم نہیں حکومت کس مصلحت کا شکار ہے۔
حجت الاسلام رمضان توقير


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر حجت الاسلام محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا : کراچی ائیرپورٹ اور تفتان میں زائرین پر خطرناک حملوں کے بعد بھی معلوم نہیں حکومت کس مصلحت کا شکار ہے۔

انہوں نے تاکید کی : کوئٹہ، تفتان روٹ پہ زائرین پر مسلسل حملوں اور باقاعدہ شناخت کرکے قتل عام ناقابل برداشت ہے۔

حجت الاسلام محمد رمضان نے وضاحت کی : پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے ۔ لیکن حکومت اب بھی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے بجائے تماشہ دیکھنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ملک میں جنگل کا قانون نظر آتا ہے اور دہشت گردوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ حکومت امن و امان کے قیام میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے، جبکہ دوسری طرف پاکستان دشمن طاقتیں تیز رفتاری کے ساتھ پاکستان کی تباہی میں مصروف عمل ہیں۔

حجت الاسلام رمضان توقیر نے بیان کیا : دہشت گردوں کے پے درپے حملوں کے باوجود حکومتی ایوانوں میں کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔ قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی بقاء کی خاطر دہشت گردوں کا قلع قمع کرے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬