‫‫کیٹیگری‬ :
21 June 2014 - 15:55
News ID: 6919
فونت
کربلا کے امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے بعض گروہوں کو جهاد کے سلسلہ میں آیت الله سیستانی کے فتوے سے سوء استفاده کرنے سے پرھیز کرنے اور مسلح گروہ تشکیل دینے سے گریز کرنے کی تاکید کی ۔
حجت الاسلام سيد احمد صافي

 

رسا نیوز ایجنسی کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، کربلا معلی کے امام جمعہ اور حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام سید احمد صافی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں کو حرم مطهر امام حسین(ع) میں سیکڑوں مومنین کی شرکت میں منعقد ہوا دھشت گرد گروہ داعش سے مقابلہ کے لئے دئے گئے آیت الله سیستانی کے فتوے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ فتوی پوری ملت عراق سے متعلق ہے ، یہ فتوی کسی خاص مذھب سے مخصوص نہیں ہے بلکہ دھشت گرد گروہ داعش جوعراق کے متعدد صوبوں اور علاقوں پر قابض ہوگئے تھے ان سے مقابلہ کے لئے صادر کیا گیا ہے ۔ 


انہوں نے مزید کہا: داعش نے واضح طور پر کہا تھا کہ عراق کے دیگر صوبے خصوصا نجف اشرف اور کربلائے معلی ان کی دسترس میں ہیں اور وہ جس بھی مقدس مقام تک پہونچیں گے چاہے قبر رسول اسلام ہو یا امام یا صحابی اور مومنین کی قبر سبھی کو منھدم کردیں گے نیز انہوں نے دیگر ادیان کے مقدس مقامات کے سلسلہ میں بھی یہ باتیں کی تھی ۔
 

حجت الاسلام صافی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بلا تفریق مذھب و ملت عراق کے تمام مقدس مقامات کو خطرہ لاحق ہے اور ان کے نظریہ کے مخالف تمام افراد موت سے روبرو ہیں کہا: یہ تکفیری دھشت گرد گروہ بہت بڑی بلا ہے جس سے علاقہ کی ملت روبرو ہے ، عراق کی مختلف قوم و ملت کے لئے جھاد کے حکم کا مقصد بھی انہیں جنایتکاروں کو ملک سے باہر نکالنا ہے ۔


کربلا کے امام جمعہ نے حضرت آیت الله سیستانی کے فتوے کو ہر قسم کے مسلکی و مذھبی مسائل سے دور جانا اور کہا : اپ نے ماضی میں نہایت دشوار اور سخت حالات میں اس بات کو ثابت کردیکھایا کہ اپ ہر قسم کے مذھبی و مسلکی تعصب سے دور ہیں ، اس سلسلہ میں اپ کا مشھور جملہ « اہل سنت ہمارے بھائی نہیں بلکہ ہماری جان و ہمارا نفس ہیں » کی جانب اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔


انہوں نے کہا: حضرت آیت الله سیستانی نے بارہا و بارہا یاد دہانی کی ہے کہ پوری ملت عراق کے حقوق کو برابر سے ادا کیا جائے ، اپ ہرگز قومی اور اسلامی اتحاد سے دور نہیں ہوئے نیز سبھی کو معاشرہ میں تکفیریت سے مقابلے اور اپسی اتحاد و یکجہتی کی دعوت دیتے رہے ہیں ۔


حجت الاسلام صافی نے جهاد کے سلسلہ میں آیت الله سیستانی کے فتوے سے سوء استفاده نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: آیت الله سیستانی نے جھاد کا فتوی فورس کی کمی کو پوری کرنے اور فوج میں بھرتی ہونے کے لئے دیا ہے ، فوج سے ہٹ کر کسی کو بھی مسلح گروہ بنانے کا حق نہیں ہے ۔


حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے یہ کہتے ہوئے کہ دھشت گرد گروہ سے مقابلہ کے لئے سیکڑوں افراد کے استقبال کا حضرت آیت الله سیستانی نے شکریہ ادا کیا ہے کہا: مربوطہ ادارہ غیر قانونی مسلح گروہوں کو وجود میں آنے سے روکیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬