26 June 2014 - 17:13
News ID: 6943
فونت
عراقی بحران کی آخری صورتحال؛
رسا نیوز ایجنسی – موصل پر دھشت گرد داعش کے مکمل قبضے اور اس گروہ کی جانب سے موصل میں علاقائی حکومت تشکیل دیئے جانے نے اس شھر کو انسانی فاجعہ سے روبرو کردیا ہے ۔
موصل عراق /  گروہ داعش

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق ، اب جبکہ عراق میں داعش کے ہاتھوں لائے گئے بحران کو 17 دن مکمل ہونے والے ہیں ، صوبہ نینوا میں شھر موصل کے بہت سارے شھر اس دھشت گرد تنظیم داعش کے اختیار میں ہے اور اس شھر کی عوام بہت زیادہ دشواریوں سے روبرو ہے ۔


30 لاکھ ابادی پر مشتمل صوبہ نینوا کے تقریبا 5 لاکھ افراد ، داعش کے حملہ کے بعد اس صوبہ کو چھوڑ کر کردستان میں پناہ گزیں ہو گئے ہیں اور خیموں میں زندگی بسر کر رہے ہیں جن کی حالت زندگی نا گفتہ بہ ہے ۔


صوبہ نینوا کی عوام شدید مشکلات سے روبرو ہیں ، بجلی ، پانی ، پٹرول کی صورت حال ناگفتہ بہ ہے اور کھانے پینے کی اشیاء نیز دواوں سے اس شھر کے اسٹور خالی ہوچکے ہیں ، میڈیا کی سرگرمیاں رک چکی ہیں ، رپورٹرس موصل کو چھوڑ چکے ہیں اور حفاظتی مسائل کی بناء پر حکومت عراق نے ںٹ سرویس بند کر رکھی ہے نیز حالیہ حالات کے پیش نظر صوبہ نینوا میں موجود عراقی فوجیوں کا رابطہ پوری دنیا سے کٹ گیا ہے ۔


اسٹورس میں موجود کھانے پینے کی چیزیں لائٹ نہ ہونے کے سبب خراب ہونے کے درپہ ہیں اور عوام اشیاء خورد و نوش اور دواوں کی کمی جیسے مشکلات سے روبرو ہے ، فیکٹریوں کے بند ہونے کے سبب تمام ملازمین خانہ نشین ہوچکے ہیں ، ان کی اور ان کے گھرانوں کی زندگی بہت مشکل سے بسر ہو رہی ہے نیز کسان نہیں جانتے کہ وہ اپنی پیداروار کے ساتھ کیا کریں ۔


بہت سارے حکومتی مراکز اور ادارے اس صوبہ سے مکمل طور سے رابطہ ختم ہوجانے کے سبب بند ہوچکے ہیں ، سوائے کچھ ملازمین کے جو داعش کی دھمکیوں کے سبب اپنی پوسٹ پر حاضر ہونے پر مجبور ہیں ، دوسری جانب ہاسپیٹل اور میڈیکل کیمپلیکس دواوں کی کمی کے سبب شھریوں کا علاج کرنے سے معذور ہیں ۔


دوسری جانب دھشت گرد داعش نے ڈیکٹیٹر صدام حسین کے فوجیوں کی مدد سے علاقائی حکومت تشکیل دے دیا ہے اور قبائلی شیوخ کی مدد سے عوامی محبوبیت حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬