‫‫کیٹیگری‬ :
26 June 2014 - 17:30
News ID: 6944
فونت
امیر عبد اللهیان:
رسا نیوز ایجنسی – ایرانی وزارت خارجہ میں عرب اور افریقا شعبہ کے ذمہ دار نے تاکید کی کہ عراق سے درخواست کی صورت میں انہیں اسلحہ اور فوجی وسائل ارسال کیا جائے گا ۔
حسين اميرعبد اللهيان

 

رسا نیوز ایجنسی کی فارس سے رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ میں عرب اور افریقا شعبہ کے ذمہ دار حسین امیر عبد اللهیان نے العالم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دھشت گردوں سے مقابل میں عراق کی مدد کرنے کی تاکید کی اور کہا: اگر عراق درخواست دے تو عالمی قوانین کے دائرہ میں اور صاف و شفاف معاہدہ صورت میں عراق کو اسلحہ اور فوجی وسائل بھیجے جائیں گے ۔


انہوں نے مزید کہا: ابھی تک اس سلسلہ میں عراق نے کوئی درخواست نہیں بھیجی ہے کیوں کہ دھشت گردوں سے لڑنے کے لئے خود عراق کے پاس توانائی موجود ہے ۔


قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بعض نیوز سائٹوں نے اس بات کا دعوا کیا تھا کہ ایران نے فوجی وسائل از جملہ ڈرون عراق کو دئے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬