17 December 2009 - 14:41
News ID: 699
فونت
رسا نیوزایجنسی : ھر سال کی طرح ام سال بھی مومنین جلال پور نے خود کو ایام عزا کےلئے آمادہ کیا .
جلال پور نے خود کو ایام عزا کے لئے آمادہ کیا



رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جلال پور جوھندوستان کا ایک شیعہ نشین علاقہ اور جزبہ وولولہ کے ساتھ عزاداری امام حسین (ع) مناتا ہے ھر سال کی طرح ام سال بھی مومنین جلال پورنے خود کو میں ایام عزا کےلئے امادہ کیا .


مکتب جعفریہ اور مدرسہ پنجتینی کے طلباء اور مدرسین استقبال عزاء کی مناسبت سے غم وماتم کرتے ہوئے پوری بستی کا گشت کرتے ہیں انکے ساتھ علم مبارک حضرت ابوالفضل العباس (ع) کے ساتھ ساتھ اھمیت عزاداری سے متعلق تحریرشدہ بینرز ہوتے ہیں اور اسکے بعد ھر گلی اور کوچے سے یکے بعد دیگرے امام باڑوں سے یاحسین کی صائیں گونجنے لگتی ہیں .

   
واضح رہے کہ ماہ محرم اھلبیت اطھار اور انکے چاھنے والوں کے لئے غم والم کا مہینہ ہے اس ماہ میں ائمہ طاھرین کوکسی نے ھنستے ہوئے نہی دیکھا روایات میں ہے کہ حضرت امام صادق علیہ السلام محرم کا چاند دیکھنے کے بعد رنج وغم کی شدت سے نڈھال ہوجایا کرتے تھے اپنے اورجد مظلوم کے مصائب کو یاد کیا کرکے رویا کرتےتھے مومنین ھر سو سے اتے اور اپ کو اپکے جد کا پرسہ دیتے اپ جب گریہ سے فارغ ہوتے تو فرماتے کہ اگاہ ہوجاو کہ حسین شھادت کے بعد بھی زندہ ہیں.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬