09 July 2014 - 17:23
News ID: 6995
فونت
حجت الاسلام سید عمار حکیم:
رسا نیوز ایجنسی - مجلس اعلاء اسلامی عراق کے صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض گروہوں کی مواقفت داعش کو موصل میں لائی ہے کہا: داعش نے موصل کو قبضہ میں لینے بعد معاہدہ پر عمل نہیں کیا اور شھر خالی نہیں کیا ۔
حجت الاسلام سيد عمار حکيم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلاء اسلامی عراق کے صدر حجت الاسلام سید عمار حکیم نے گذشہ روز عراقی عوام کے مختلف طبقہ سے مرکزی دفتر بغداد میں ہونے والی ملاقات میں تاکید کی کہ مسلکی بنیادوں پر ہونی والی جنگ میں ہار اور جیت بے معنی ہے ۔


انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اگر عراق اس حالت کو پہونچ چکا ہے تو اس صورت میں ہمیں جائزہ لینا چاہئے کہ کہاں اور کب غلطی ہوئی ہے اور سبھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں ۔


انہوں ںے عراقیوں کو خطاب میں کہا: ہم کیوں آپس میں لڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے پر اسلحہ چلا رہے ہیں ، کیوں مشترکہ دشمن پر اسلحہ نہیں اٹھاتے ۔


مجلس اعلاء اسلامی عراق کے صدر نے عراقی برادری کو دوبارہ اتحاد و یکجہتی کی دعوت دی اور کہا: قبائلی اور مسلکی جنگ کبھی سود مند نہیں رہی ہے ، مسلکی بنیادوں پر ہونی والی جنگ میں ہار اور جیت بے معنی ہے، سچی جنگ دھشت گردی کے خلاف جنگ ہے  ۔


حجت الاسلام حکیم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ داعش کے ساتھ بعض گروہوں کی ہمراہی ٹیکنیکی ہے کہا: بعض گروہوں نے داعش سے توافق کیا تھا کہ موصل پر قبضہ کرنے کے بعد شھر ان کے حوالہ کردیا جائے گا مگر داعش کا دل کسی لئے نہیں دھڑکتا ، جب موصل پر داعش کا قبضہ ہوگیا تو توافق نامہ کے بر خلاف داعش نے شھر نہیں چھوڑا ، بے گناہ عوام کا قتل عام شروع کیا اور لوگوں کو بے گھر کردیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬