11 July 2009 - 12:02
News ID: 7
فونت
رھبر معظم انقلاب اسلامي دام ظلہ
رسا نيوز ايجنسي :رھبر معظم سيد علي خامنہ اي نے اميرالمومنين علي ابن ابي طالب عليہ السلام کے يوم ولادت با سعادت کے موقع پر مختلف طبقات ک اجتماع خطاب سے کرتے ہوےکہا ھماري قوم کے ا?پسي اتحاد اور بموقع حضور نے ايکبار پھر نقشہ کو نقش بر ا?ب کرديا

حضرت امير المومنين علي ابن ابي طالب عليہ الصلو? و السلام کے يوم ولادت با سعادت کےموقع  پر حسينيہ امام خميني (رہ) ميں آج مختلف شہروں سے آنے والے مختلف عوامي طبقات کے اجتماع سے بڑا دلنشيں ماحول پيدا ہو گيا اور جذ بہ عقيدت سے مملوء اس فضا ميں حضرت علي عليہ السلام کو خراج تحسين پيش کيا گيا?

محبان اہل بيت عليہم السلام کے اس عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رھبر معظم آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے اسلامي معاشرے ميں انصاف قائم کرنے اور اتحاد کي حفاظت پر حضرت اميرالمومنين عليہ السلام کي خاص توجہ کي جانب اشارہ کيا اور عالم اسلام بالخصوص ملت ايران کي اہم ترين موجودہ ضرورت کے مد نظر اتحاد اور دشمنوں کي سازشوں کي طرف سے ہوشياري کي نشاندہي کي? آپ نے حاليہ معاملے ميں مغربي حکومتوں کي آشکارا مداخلت پر ايراني عوام اور حکومت کے شديد رد عمل کي بابت انہيں خبردار کرتے ہوئے فرمايا: بارہ جون2009  کو ملت ايران کے عظيم و با شکوہ کارنامے اور پولنگ مراکز پر چار کروڑ عوام کي آمد کے شکرانے کا تقاضا، اتحاد کي حفاظت، باہمي ہمدردي، شفقت آميز نظر، جوش و خروش، عوام اور اہم شخصيات ميں انقلابي جذبے کا تسلسل اور دوست و دشمن کي شانخت ميں غلطي نہ کرنا ہے?

آپ نے ملت ايران کے اتحاد و يکجہتي ميں اسلامي انقلاب اور اسلام کے کردار کي جانب اشارہ کرتے ہوئے اتحاد و ہم خيالي کي حفاظت کي ضرورت پر تاکيد کي اور فرمايا: بارہ جون کے با شکوہ اور بے مثال انتخابات سے جس ميں پچاسي فيصد لوگوں نے شرکت کي، ثابت ہو گيا کہ تيس سال کے بعد بھي اسلامي انقلاب اس انداز سے عوام کو ميدان ميں لانے پر قادر ہے، بنابريں دشمنوں نے بھي سرگرمياں شروع کر دي ہيں تاکہ عوام ميں اختلاف پيدا کريں اور کسي حد تک انہيں کاميابي بھي ملي ہے ليکن اب عوام کو چاہئے کہ اس سازش کو نقش بر آب کر ديں?

رھبر معظم آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اسلامي جمہوري نظام کي روشن و عياں پاليسي کي جانب اشارہ کيا جس کي رو سے صدارتي اميدواروں کي مقابلہ آرائي کنبے کے اندر کي مقابلہ آرائي ہے اور فرمايا: کنبے کے اندر کي يہ مقابلہ آرائي ممکن ہے کہ بعض اوقات غصے اور ناراضگي کا باعث بنے ليکن اس سے اغيار کا کچھ لينا دينا نہيں ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے ملک کے اندروني معاملات ميں دشمنوں کي مداخلت کا ہدف اختلاف و تفرقہ پيدا کرنا بتايا اور فرمايا: بعض مغربي ممالک کے صدر، وزير اعظم اور وزير خارجہ کي سطح کے حکام نے ايران کے ان داخلي امور ميں آشکارا مداخلت کي جن کا ان سے کوئي تعلق نہيں ہے اور پھر وہ يہ بھي کہتے ہيں کہ وہ ايران کے داخلي امور ميں مداخلت نہيں کرتے حالانکہ انہوں نے آشوب کو ہوا دي اور ايراني عوام کو آشوب پسند قرار ديا?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ آشوپ پسند عناصر وہي ہيں جو مغربي حکومت کي جانب سے منظور شدہ بجٹ استعمال کر رہے ہيں? آپ نے فرمايا کہ يہ فطري بات کہ کچھ لوگ جن کے کينڈيڈيٹ کو کاميابي نہيں ملي افسردہ اور ناخوش ہوں ليکن اس کا مطلب آشوب برپا کرنا نہيں ہے کيونکہ انتخابات کے نتائج کے مطابق ملک ميں اکثريت اور اقليت موجود ہے اور اصول و ضوابط بھي ہيں? بنابريں ايراني عوام کو صيہونيوں کے تسلط والے يورپي اور امريکي ذرائع ابلاغ ميں آشوپ پسند قرار ديا جانا قوم کي توہين ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے بعض مغربي حکومتوں کے سربراہوں کو شديد انتباہ ديتے ہوئے فرمايا: يہ حکومتيں اپنے معاندانہ بيان اور روئے کي بابت محتاط رہيں کيونہ ملت ايران کي جانب سے اس پر رد عمل آئے گا? آپ نے ايراني قوم کو قدرت مند قوم اور اسلامي نظام کو مستحکم قرار ديا اور فرمايا: اگر اسلامي جمہوريہ کے حکام کے درميان کچھ اختلافات پيدا ہو گئے تب بھي دشمن کا مقابلہ کرنے اور ملک کي خود مختاري کي حفاظت کے سلسلے سب متفق اور ايک آواز ہيں، دشمن کو ياد رکھنا چاہئے کہ وہ ايراني قوم کي صفوں ميں خليج پيدا نہيں کر سکتا?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا: تمام سامراجي ممالک کے سربراہوں کو ياد رکھنا چاہئے کہ جہاں بھي دشمنوں کے قدم پڑے، ايراني قوم اختلاف نظر کے باوجود دشمنوں کے خلاف متحد اور زوردار گھونسے ميں تبديل ہو جائے گي? قائد انقلاب اسلامي نے اغيار کي دشمني اور سازشوں کا ملت ايران کو تيس سالہ تجربہ ہونے کي ياد دہاني کرائي اور فرمايا: اس بھول ميں نہ رہئے کہ اگر آپ نے کسي ايک مکتب فکر کا بزعم خود دفاع کر ديا اور بعض افراد کے نام لے لئے تو وہ مکتب فکر آپ کي جانب راغب ہو جائے گا? ہرگز نہيں، ايسا کبھي بھي نہيں ہو سکتا، کيونکہ آپ کي دروغگوئي، ايراني عوام کے سامنے آشکارا ہو چکي ہے اور وہ واقف ہيں کہ آپ کا ہدف اہم شخصيات اور عوام کے درميان بد گماني پيدا کرنا اور اسلامي نظام سے اپنا بغض و کينہ نکالنا ہے? آپ نے فرمايا کہ بعض سامراجي ممالک خود اپنے استبداد کے مد مقابل کھڑے خود مختار و ثابت قدم اسلامي نظام کي نابودي کي آرزو دل ميں لئے ہوئے ہيں? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ مغربي ممالک کي جانب سے بعض افراد کي حمايت اور بعض ديگر کي مخالفت، سب دھوکہ ہے کيونکہ ان کي نظر ميں، جو بھي اسلامي نظام، آئين اور ملت ايران کي امنگوں کا پابند ہے، دشمن ہے? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا: اسلامي نظام کي تيس سالہ استقامت کے تجربے اور جارحيت پسند استبدادي سربراہوں پر پڑنے والے ملت ايران کے طما نچے کے بعد بھي کچھ مغربي حکام کي آنکھيں نہيں کھلي ہيں اور وہ بدستور اس ملت اور اس قوم کو حريصانہ نظروں سے ديکھ رہے ہيں جبکہ يہ ان کي بھول ہے جس کا نتيجہ انہيں بھگتنا پڑے گا?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے اسلامي جمہوري نظام کے دشمن تشہيراتي اداروں کے بعض حاشيہ برداروں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: ايسے حاشيہ بردار گزشتہ برسوں ميں بھي نظر آتے رہے ہيں ليکن ان افراد کو ياد رکھنا چاہئے کہ يہ دشمن اور خونخوار بھيڑئے جب تک ان کے مفادات کا تقاضا رہا ان حاشيہ برداروں کو استعمال کريں گے اور اس کے بعد ردي کاغذ کي مانند کسي کونے ميں ڈال ديں گے?

آپ نے آگاہي و بيداري اور دوست و دشمن کي شناخت کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا: يہ مٹھي بھر فريب خوردہ حاشيہ بردار، غلط اشارے دے رہے ہيں اور دشمن ان اشاروں کے فريب ميں آ گيا ہے، تاہم عوام، اہم شخصيات اور تمام دھڑے ہوشيار رہيں کہ دوست اور دشمن کي شناخت ميں ان سے غلطي نہ ہو اور دشمن کے ساتھ روا رکھا جانے والا برتاؤ دوست سے نہ کريں?

قائد انقلاب اسلامي نے عوام کے تحفظ ميں خلل اندازي کرنے والے عناصر کا معاملہ دوسروں سے الگ کئے جانے کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا: اسلامي نظام، ان عناصر سے جو عوام کا چين و سکون چھين رہے ہيں اور نوجوانوں کو ڈرا دھمکا رہے ہيں، اپنے فرائض کے مطابق نمٹے گا? آپ نے فرمايا: بيدار و آگاہ قوم اور حق کے خلاف اٹھنے والا ہر فتنہ مٹ جاتا ہے، حاليہ معاملے ميں بھي دشمن نے جن فتنوں سے اميديں وابستہ کر رکھي تھيں، اللہ کے فضل و کرم سے ختم ہو گئے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ فتنہ دب جانے اور اس کي گرد و غبار چھٹ جانے کے بعد جو باقي بچے وہ حقيقت ہوتي ہے اور اصلي اور دائمي حقيقت، پر شکوہ انتخابات، تقريبا چار کروڑ عوام کي شراکت، تيس سال گزر جانے کے بعد اسلامي نظام پر ان کي اظہار اعتماد اور چوبيس ملين سے زائد ووٹوں سے صدر جمہوريہ کے انتخاب سے عبارت ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے حکام اور اسي طرح عوام کي جانب سے اس نعمت عظمي کي قدرداني کئے جانے اور اس پر شکر ادا کئے جانے کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا: اس عوامي پذيرائي پر منتخب صدر مملکت اور حکام کا فريضہ عوامي مسائل کے حل کے لئے ہمہ گير اور بھرپور خدمت اور ملک کي ترقي و عظيم ملت ايران کي حفاظت کے لئے سعي پيہم ہے?

آپ نے عوام کے فريضے پر بھي روشني ڈالتے ہوئے فرمايا: ملت ايران کو بھي چاہئے کہ دشمن کي مرضي کے بالکل برخلاف سمت ميں يعني اتحاد و يکجہتي کي حفاظت، ہوشياري و آگاہي، مہر آميز و شفقت انگيز نگاہ، انقلابي جذبے کے تسلسل کي سمت بڑھے جو يقيني طور پر حضرت ولي عصر عجل اللہ تعالي فرجھ الشريف کي خوشنودي کا باعث ہوگا?

قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے نزديک حضرت علي عليہ السلام کے مقام و مرتبے کا ذکر کيا اور حضرت امير المومنين عليہ السلام کي حيات مبارکہ کو اسلامي تربيت کا اعلي نمونہ اور امت مسلمہ کي سعادت و کامليت کے لئے بے شمار دروس کا خزينہ قرار ديا? آپ نے فرمايا: عظيم الشان امام کي زندگي سے ملنے والے دروس ميں ايک، اسلامي معاشرے ميں اتحاد و انصاف قائم کرنے کے لئے آپ کي حق پسندي ہے اور آپ نے اس راہ ميں بڑي دشواريوں کا سامنا کيا اور سخت امتحان دئے، حتي بعض مواقع پر اسلام کي مصلحت کو پيش نظر رکھتے ہوئے اپنے حق سے دستبرداري اختيار فرمائي?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے مسلمانوں ميں اختلاف ڈالنے اور شيعہ و سني فرقوں کو ايک دوسرے کے مد مقابل کھڑا کرنے کي دشمن کي کوششوں کي دوبارہ ياد دہاني کرائي اور فرمايا: مشترکہ اہداف اور ضرورتوں کے پيش نظر عالم اسلام کو آج ماضي سے کہيں زيادہ اتحاد کي ضرورت ہے اور اگر مسلمان اپنے اتحاد کي حفاظت کريں تو دشمن اپنے مقاصد کي تکميل کے لئے ان کي کمزوريوں کا فائدہ نہيں اٹھا سکے گا?

قابل ذکر ہے کہ اس اجتماع ميں لاء يونيورسٹي کے طلبا، تہران کے ائمہ جمعہ، رضاکاروں اور مشہد، اہواز، بوشہر، سنندج، ورامين، مہريز، انار، مبارکہ، ہرمز، نجف آباد، کاشان، اراک، شہر رئے اور سبزوار کے شہدا کے خاندان والوں نے شرکت کي?

 

ختم خبر : رسا نيوز ايجنسي

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬