17 December 2009 - 15:10
News ID: 700
فونت
آیت‌الله مکارم شیرازی نے کہا :
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے محرم نزدیک ہونے کی بناءپراج فرامایا کہ عزاے امام حسین (ع) گزشتہ سے بھی زیادہ بارونق برگزار کیا جائے.




رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌آلله ناصر مکارم شیرازی نے طلاب اور کچھ مومنین سے ملاقات میں رسول اسلام سے منقول حدیث کی تفسیر فرمائی .


انہوں نے اظھار کیا : پیغمبر اکرم(ص) کی حدیث ہے کہ «حسین منی و انا من الحسین» حسین مجھ سے ہے اورمیں حسین سے ہوں ،یہ جملہ دوحصہ پر مشتمل ہے ایک حصہ سے واقف ہیں وہ یہ کہ حسین  حضرت فاطمه زهرا(س) اور پیغمبر اکرم(ص) کے فرزند ہیں مگر سچ یہ کہ فلسفہ کربلا کی حقیقت اورعاشور کی بقاء اسی جملہ میں نہاں ہے   .
اس مرجع تقلید نے پیغمبر اکرم(ص) کے زمانے کے منافقین کا مختصر جائزہ لیتے ہوئے کہا: قرآن نے سوره منافقون، بقره اور توبه میں منافقین کی بہت ملامت کی ہے کیوں ان لوگوں نے مرسل اعظم (ص) کے اسلام سے مبارزہ کی ابتداء کی تھی
انہوں نے مزید کہا : مسلمانوں کی غفلت  کی بناء پر منافقین مسند اقتدار پر بیٹھ گئے
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کہا : امام حسین(ع) نے اپنے خون سے اسلام کو زندہ کیا اور اسلام کے پرچم کو ساری دنیا میں لہرایا کہ جس سارے منافقین رسوا ہوگئے اگر امام حسین (ع) کا قیام نہ ہوتا تواج اسلام کا نام ونشان بھی نہ ہوتا 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬