12 July 2014 - 17:41
News ID: 7009
فونت
صھیونی درندگی اور سفاکیت کے نتیجہ:
رسا نیوز ایجنسی - صھیونی درندگی اور سفاکیت کے نتیجہ میں غزہ میں 121 افراد شھید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے شھید ہونے والوں میں بیشتر بچے اور عورتیں ہیں نیز زخمیوں کی صورتحال نازک بتائی جاتی ہے ۔
غزہ میں 121 شھید سیکڑوں زخمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صھیونی درندوں نے اپنی سفاکیت و بربریت کے 5 ویں روز مظلوم فلسطینی عوام پر زمینی اور فضائی حملہ کئے جس کے نتیجہ میں 121 افراد شھید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے شھید ہونے والوں میں بیشتر بچے اور عورتیں ہیں نیز دوواں کے فقدان کے سبب زخمیوں کی صورتحال نازک بتائی جاتی ہے جو شھادتوں میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہے  ۔


اس رپورٹ کے مطابق ، آج صبح غزہ پر ہونے والے دو فضائی حملوں میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے اور صیہونی حکومت کے مہلک میزائلوں سے ہرطرف تباہی مچ گئی ہے ، سینکڑوں گھر زمین بوس ہوگئے ہیں ، عمارتیں منھدم ہوگئیں ہیں ، اسپتال زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں اور عورتیں، بچے، بوڑھے کھلے آسمان تلے شب بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔


صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ فلسطین کے دار الکحومت تل ابیب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ اس بار غزہ کے ایک ہزار سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا کہا: صیہونی فضائیہ نے دوگنی طاقت سے غزہ پر حملہ کیا ہے۔


دوسری جانب تحریک مزاحمت حماس نے جوابی کاروائی میں صھیونیوں کے ہوش اڑا دئے ہیں اور اب صیہونی حکومت کے سب سے بڑے ہوائی اڈے بن گوریان کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔


عالمی اسلامی تنظیم "او آئی سی" نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں صیہونی مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر صیہونی حکومت کے خلاف مہم چلانے کیلئے وزارتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  


غزہ پر حالیہ صھیونی حملے کے خلاف ملیشیا، پاکستان ، ھندوستان ، ایران ، ترکی ، امریکی، انگلینڈ، اردن اور دنیا کے دیگر ممالک میں سینکڑوں شہریوں نے صیہونی جارحیت کے خلاف مظاھرے میں اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے ہیں اور اردن کے مظاھرین نے اس ملک میں موجود صیہونی سفارتخانے کے بند کئے جانے مطالبہ کیا ہے ۔


قابل افسوس ہے کہ صبح و شام انسانیت کا دم بھرنے والے عالمی اداروں اور تنظیموں کو ابھی تک غزہ پر ہونے والے صھیونی مظالم نہیں دکھے اور انہوں نے اسرائیل کی درندگی کی مذمت نہیں کی اور اس کے خلاف اقدام نہیں کیا ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬