17 July 2014 - 17:17
News ID: 7030
فونت
غزہ پر صیہونی جارحیت کیخلاف:
رسا نیوز ایجنسی – پاکستان کی سماجی اور مذھبی تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں 18 جولائی جمعہ کو صیہونی جارحیت کے خلاف "یوم مذمت اسرائیل" منانے کا اعلان کیا ۔
غزہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے حجت الاسلام امین شہیدی، وفاق المدارس شیعہ کے حافظ ریاض حسین نجفی، وفاق علماء شیعہ پاکستان کے علامہ سید رضی جعفر نقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، کونسل میں شامل جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے پروفیسر ساجد میر، جماعۃ دعوۃ پاکستان کے پروفیسر حافظ محمد سعید، جماعت اہلحدیث پاکستان کے عبدالغفار روپڑی، تنظیم اسلامی کے حافط عاکف سعید، تحریک احیائے خلافت کے قاضی ظفرالحق، جمعیت اشاعت توحید و سنت کے مولانا چیب طاہری، جمعیت اتحاد العلمائے پاکستان کے مولانا عبدالمالک، متحدہ علمائے کونسل کے مولانا عبد الروف ملک، تنظیم العارفین کے صاحبزادہ سلطان احمد علی، تحریک فیضان اولیاء کے دیوان عظمت شاہ، جمعیت علمائے اسلام سینیئر گروپ کے پیر عبدالرحیم، مشائیخ اسلام پاکستان کے پیر عبدالشکور نقشبندی نے اپنے مشترکہ بیان میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 18 جولائی جمعہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم مذمت اسرائیل منانے کا اعلان کیا ہے ۔


رہنماوں نے کہا: اقوام متحدہ کا فرض بنتا ہے کہ کسی دباو میں آئے بغیر اسرائیل کی دہشتگردی کو رکوانے کی بھرپور سعی کرے اور بین الاقوامی قوانین پر عمل کرانے کیلئے اپنا بھرپور اثر و رسوخ استعمال کرے ۔


مشترکہ بیان میں کہا گیا: حکومت پاکستان فلسطینیوں کی نسل کشی اور قتل و غارت گری روکنے کے لئے او آئی سی کا فوری اجلاس طلب کرے جس میں اسرائیل کی اس جارحیت کے خلاف تمام مسلم ممالک کوئی ٹھوس لائحہ عمل کا اعلان کریں تاکہ روز مرہ کی اسرائیل کی اس دہشت گردی کا کوئی سدباب ہوسکے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬