19 July 2014 - 18:31
News ID: 7033
فونت
نجف اشرف امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی - نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے غزہ پٹی پر غاصب صھیونیت کے حالیہ کی شید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: انسانی حقوق کے تجاوز گر غاصب صھیونیت سے صلح ناممکن ہے ۔
حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے اس ھفتہ حسینیہ فاطمیہ کبری میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبہ میں عراقی پارلیمنٹ ممبروں سے جلد ازجلد نئی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ۔


انہوں نے داعش اور بعث پارٹی کے افراد پر مشتمل اردن میں ہونے والی کانفرنس کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ان افراد کی موجودگی میں کانفرنس کا انعقاد، انہیں قانونی حیثیت دینے اور انہیں ماننے کے برابر ہے نیز عراق کے موجودہ نظام حکومت کی سرنگونی بھی اس کانفرنس کا اصل مقصد ہے ۔  

 

حجت الاسلام قبانچی نے اردن کانفرنس کو ںظام عراق کے خلاف انقلاب کا نام دیا اور کہا: حکومت میں اصلاح کہ جو پوری قوم کا مطالبہ ہے اور حکومت کی سرنگونی جو اردن کانفرنس کا مطالبہ ہے بہت زیادہ فرق ہے ۔ 


نجف اشرف امام جمعہ نے تاکید کی : یہ افراد اور تحریکیں ناکامی سے روبرو ہوں گی مگر حکومت عراق قوم و ملت اور مرجعیت کی حمایت میں اپنے راستہ پر گامزن رہے گی، ہم عراقی پارلیمنٹ اسپیکر کے انتخاب میں کامیاب ہوچکے ہیں اور یقینا بہت جلد صدر جمھوریہ اور وزیر آعظم کا بھی انتخاب نیز دھشت گرد گروہ داعش اور بعث پارٹی کے افراد کو مار بھاگنے میں بھی کامیاب ہوں گے ۔


انہوں ںے آوارہ وطن ہونے والے عراقیوں کے مسائل کی جانب اشارہ کیا اور کہا: افسوس داعش کے ہاتھوں بے گھر ہونے والے افراد کی حالت ناگفتہ بہ ہے ، حکام خود جنگی علاقہ سے غائب تھے اور جواب دیں کے بینکوں میں موجود رقمیں کس کام دن کے آئیں گی ۔


حجت الاسلام قبانچی نے تلعفر کے شھریوں کی امداد کی درخواست کرتے ہوئے غزہ پر غاصب صھیونیوں کے حالیہ حملہ کی شدید مذمت کی اور کہا: انسانی حقوق کے تجاوز گر غاصب صھیونیت سے صلح ناممکن ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬