25 July 2014 - 17:11
News ID: 7052
فونت
جے ایس او پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس نظارت کے سکریٹری جناب سید الطاف عباس کاظمی نے تاکید کی : تربیت یافتہ نوجوان ملک و قوم کی بہتر طور پر خدمت کرسکتے ہیں ۔
جے ايس او پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گجرات سٹی کے زیر اہتمام جعفریہ علمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔


جے ایس او پاکستان کی مجلس نظارت کے سکریٹری جناب سید الطاف عباس کاظمی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا : آج ملک جس طرح کے بحرانوں سے گزر رہا ہے اس کا واحد حل تربیت یافتہ جوان کا آگے بڑھ کی ملک کی باگ ڈور سنبھالنا ہے ، ہمیں ابھی سے ان کی تربیت کر کے ان کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے آمادہ کرنا ہوگا۔


انہوں نے مزید یہ کہتے ہوئے کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز یہی ہوتا ہے کہ ان کے نوجوان پڑھنے لکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی تربیت کر کے آگے بڑھتے ہیں اور ملک کی زمام اپنے ہاتھوں میں لیتے ہیں کہا: جعفریہ علمی مقابلے کا انعقاد کروانا جے ایس او پاکستان کا ایک احسن اقدام ہے ، اس کو مزید بہتر بنایا جانا چاہئے اور اس کو ملک کے کونے کونے تک پھیلانا چاہئے ۔


جے ایس او کے قائم مقام مرکزی صدر عبد اللہ رضا نے اپنی تقریر میں کہا : نمائندہ ولی فقیہ کی سرپرستی میں چلنے والی اس تنظیم کا ہم و غم طلباء کی اصلاح اور ان کو آج کے اس مشکل دور میں بے راہ روی سے بچانا اور ملک و قوم کے لیے ایک اچھا شہری بنانا ہے ۔


واضح رہے کہ جعفریہ علمی مقابلے کے دوران شرکاء میں اسٹیکرز اور اخلاقی و تربیتی مواد پر مشتمل لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ شرکاء نے اس قسم کے پروگراموں کو سراہا ، اور اس طرح کے پروگراموں کو مزید وسعت دینے کی سفارشات کیں۔ طلباء کے اس کوئز مقابلے کے رزلٹ کا اعلان 27 رمضان المبارک کی شب کو کیا جائے گا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬