25 July 2014 - 17:50
News ID: 7055
فونت
رسا نیوز ایجنسی – پاکستان کے وزیراعظم نے غزہ پر اسرائیلی کی حالیہ جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کو یوم سوگ منانے اور 10 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ۔
نواز شريف

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے غزہ پٹی پر اسرائیلی کی حالیہ جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کو یوم سوگ منانے اور 10 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ۔


پاکستانی حکام کے بیان کے مطابق، آج غزہ کی عوام سے اظھار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔


وزیراعظم نواز شریف نے کہا: اسرائیل دہشت گردی اور جنگی جرائم میں ملوث ہے۔


قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے 17 دن میں 747 فلسطینی شھید  ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد زخمی ہیں جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬