28 July 2014 - 14:28
News ID: 7070
فونت
شیخ عیسی قاسم :
رسا نیوز ایجنسی ـ بحرین کے شیعہ رہنما نے فلسطینی عوام کے حقوق کی تاکید کے ساتھ بیان کیا کہ عربی ممالک یوم قدس کی کسی بھی طرح کی اہمیت کا قائل نہیں ہے ۔
آيت الله شيخ عيسي قاسم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں شیعہ کے رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم نے گذشتہ روز شہر دراز کے مسجد امام صادق علیہ السلام میں آل خلیفہ حکومت کی پالیسی پر انتقاد کرتے ہوئے یبان کیا : آل خلیفہ حکومت کی پالیسی اور سرگرمی بحرین کو نابود کرنے کے لئے ہے ۔ بحرین میں ہونے والے واقعات کے سلسلہ میں آل خلیفہ حکومت کی پالیسی و نقطہ نظر اس طرح ہے کہ سوائے تباہی و غلط کے کچھ نہیں ہے ۔

بحرین کے شیعہ رہنما نے آل خلیفہ حکومت میں ایمان و دین کے نہ ہونے کو بحرینی حکومت کے حکام کی غلط فعالیت کا ایک سبب جانا ہے اور وضاحت کی : نور دین ، معرفت آمیز کلام اور اسلام کی صداقت آل خلیفہ حکومت کے حکام کے دل تک نہیں پہوچی ہے اور وہ لوگ کس بھی دین و مذہب پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ۔

انہوں نے آل خلیفہ حکومت کی پالیسی کو دین اسلام کی تحریف کے لئے جانا ہے اور اظہار کیا : آل خلیفہ انقلابیوں کی دینی فہم کو غلط جانتا ہے جس کی وجہ سے وہ دین میں تحریف اور اسلامی اقدار کی توہین میں مشغول ہے ۔

شیخ عیسی قاسم نے وضاحت کی : کیا کسی ایسی حکومت کو دیکھا ہے جو کہ اسلامی اتحاد کا دعوا کرتا ہو لیکن دین و دین کی مقدسات کی توہین کرتا ہو ؟ آل خلیفہ حکومت کی کٹھ پتلی اخبار و میڈیہ میں اہل بیت علیہم السلام کی شان میں جسارت و گستاخی کرتا ہے ۔ اور ان لوگوں نے اس طرح کے اقدامات کے ذریعہ اهل بیت (ع) سے جنگ کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں عالمی یوم قدس کے مسئلہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : قدس کا دن فلسطین کی عوام ، اسلامی قوم و دین کا روز ہے ۔ عربی ممالک و حکومتیں کسی بھی طرح کی یوم قدس ، اسلامی قوم و دین کی اہمیت کے قائل نہیں ہیں ۔ 

بحرین میں شیعہ کے رہنما نے قدس کے روز کو فلسطینی مظلوم عوام کی یاد زندہ رکھنے کا سبب جانا ہے اور بیان کیا : یوم قدس صلح ، ایمان ، ثقافت اور اسلامی اتحاد کا تمام دنیا کے لئے پیغام ہے ۔

انہوں نے اس سال کے یوم قدس کو دوسرے گذشتہ برسوں کے بنسبت الگ جانا ہے اور اظہار کیا : اس سال یوم قدس غاصب صہیونی حکومت اسرائیل کی طرف سے غزہ پر وحشیانہ حملہ کے روبرو ہے ۔ غزہ کی مظلوم عوام کے خلاف صہیونی حکومت کے ظلم و جرائم کے سامنے عربی ممالک کی خاموشی ان لوگوں کی ذلت و فصاحت و رسوائی میں اضافہ کا سبب ہے ۔

شیخ عیسی قاسم اپنی گفت و گو کے اختمامی مرحلہ میں تاکید کی ہے کہ یوم قدس کی حفاظت و بقا ضروری ہے اور بیان کیا : جب تک کہ اسرائیل حکومت بے گناہ مظلوم فلسطینی عوام کے قتل پر اصرار کرتا رہے گا ہم لوگ بھی صہیونیستی حکومت کے خلاف مظاہرہ کو جاری و باقی رکھیں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬