31 July 2014 - 15:26
News ID: 7078
فونت
حجت الاسلام والمسلمین عمار حکیم:
رسا نیوز ایجنسی - مجلس اعلاء اسلامی عراق کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے عراق میں دین کے نام پر اور غزہ میں صھیونیت کے نام پر دھشت گرد بر سرپیکار ہے مراجع تقلید کو مستحکم قلعہ اور راہ حق کا مدافع جانا ۔
حجت الاسلام والمسلمين عمار حکيم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلاء اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین عمار حکیم نے گذشتہ روز عراق کے دار الحکومت میں ہونے والے عظیم اجتماع سے خطاب میں دھشت گرد گروہ داعش کی جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امسال عراق میں عید الفطر نہایت بحرانی صورت حال سے روبرو رہی ، عراقی بچوں اور شھریوں کی مصیبتوں سے ہماری انکھیں اشک بار ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: ملت عراق نے وطن کی محبت اور اپنے عقائد کے دفاع میں بہت مصیبتیں اٹھائیں ہیں ، عراقی سیاستمدار اگاہ رہیں کہ ملت عراق کا مستقبل ان کے مقام و منزلت سے کہیں بالاتر ہے کیوں کہ اپنی خواہشات کی تکمیل حالات کی خرابی اور صورت حال کو مزید بدتر ہونے کا سبب بنے گا ۔


حجت الاسلام والمسلمین حکیم نے بیان کیا: عراق تمام عراقیوں سے متعلق ہے اور یقینا دھشت گرد گروہ داعش جہنم واصل ہوگا نیز عراق جو ایک انبیاء و ائمہ اطھار کا ملک باقی رہے گا ۔


مجلس اعلاء اسلامی عراق کے سربراہ نے  مراجع کے احکام کی اطاعت اور ان کی پیروی کی تاکید کی اور کہا: مراجع کے پیرو اور ان سے متمسک رہیں کیوں کہ مراجع مستحکم قلعہ اور راہ حق کا مدافع ہیں، مراجع کا دفاع کریں ۔


انہوں ںے غزہ پٹی پر صھیونی حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: موصل کی دردناک مصیبتوں کے باوجود ہم غزہ کی مصیبتیں فراموش نہ کریں کیوں کہ دھشت گرد کا ایک مرکز ہے ، عراق میں دھشت گرد دین کے نام پر اور غزہ میں صھیونیت کے نام پر بر سرپیکار ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬