20 December 2009 - 15:05
News ID: 708
فونت
رسانیوز ایجنسی ۔ پہلی محرم کو نکلنے والا شاہی ضریح اقدس کا جلوس اپنے روایتی انداز میں پوری عقیدت و احترام کے ساتھ تاریخی آصفی امام باڑے سے بر آمد ہوا۔
شاہی ضریح کا جلوس لکھنؤ میں برآمد ہوا

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق ۔ پہلی محرم کو شاہی ضریح اقدس کا جلوس اپنے روایتی انداز میں پوری عقیدت و احترام کے ساتھ شہر لکھنؤ میں تاریخی آصفی امام باڑے سے بر آمد ہوا ۔


جلوس میں شاہی موم کی ضریح کے ساتھ ابرق کا تعزیہ ، ذوالجناح ، علم مبارک ، ماتمی دھن بجاتے بینڈ ، ماتمی انجمنیں نوحہ و ماتم کرتی ہؤی ساتھ ساتھ چل رہی تھیں ۔


جلوس آصفی امام باڑے سے براآمد ہوا اس میں آگے آگے بینر تھا ، جس کے پیچھے سبیل سے لوگوں کو شربت تقسیم کیا جا رہا تھا ۔ روشن چوکی اور نوبت شامل تھی اس کے بچے ہاتھوں میں مختلف رنگوں کے پرچم لئے جلوس کے ساتھ چل رہے تھے ، جلوس میں ہاتھی اور اونٹو پر سوار لوگ حسین آباد ٹرسٹ کے نشان تاج، شیردہ نشان ، سورج ، چاند ، مچھلی کے نشان لئے تھے۔


تقریباایک درجن بینڈ والےنوحہ کی دھنیں بجاتے ہو ئے جلوس کے ساتھ چل رہے تھے جس کو عزاداران امام حسین سن کر گریہ کر رہے تھے۔


امام حسین علیہ السلام کے ششماہے حضرت علی اصغر علیہ السلام کا جھولا عزادار اپنے کاندھوں پر آٹھائے ہوئے چل رہے تھے۔


ضریح کے برآمد ہوتے ہی عزادار زیارت کرنے کے لئے بیچین ہو گئے اور گر یہ و زاری کر نے لگے ۔ جلوس میں کثیرتعداد میں عورتیں، بچے، جوان اور بوڑھے شامل تھے۔ انتطامیہ اور پولس کے اعلی حکام موجود تھے۔


جلوس رومی گیٹ ہوتا ہوا حسین آباد واقع چھوٹے امام باڑے مین اختتام پزیر ہوا۔


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬