03 August 2014 - 12:52
News ID: 7092
فونت
گارڈین انگریزی نیوز پیپر :
رسا نیوز ایجنسی ـ غزہ پٹی میں چھوٹے بچوں کا قتل عام مغربی میڈیہ اور میگزین کے سرخیوں میں سر فہرست ۔
غزہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈیلی گراف انگلریزی اخبار نے لکھا ہے : غزہ کی عوام کے فتل عام پر مغربی عوام کی طرف سے صحیح رد عمل ایک انسانی رد عمل ہونا چاہیئے ، مغربی عوام کو چاہیئے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی طرف سے بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی مذمت کرے اور اس جنگ و بحران کے خطے میں زندگی بسر کرنے والوں کو انسان دوستی مدد کرنی چاہیئے ۔

اس نیوز پیپر نے اپنے دوسرے حصہ میں لکھا ہے : بحران میں شدت اور سیاسی تعطیل اور اقتصادی محاصرہ اور بستی کی تعمیر ، جنگ میں متاثرین کی تکلیف میں اضافہ ہونے کا سبب ہوئی ہے اور ایک انسانی تباہی کا سبب بنی ہے ۔

دوسری طرف گارڈین اخبار لکھتا ہے : بچوں کا قتل عام غیر انسانی عمل ہے ، غزہ پٹی دنیا والوں سے انسان دوستانہ حمایت کا محتاج ہے ، اس وقت اس خطے کے حالات بہت افسوس ناک ہیں ، بین الاقوامی برادری کو چاہیئے کہ غزہ پٹی کی تباہ کن حالات کو ختم کرنے کے لئے مثبت قدم اٹھانے میں زرہ برابر تاخیر نہ کرے اور اس سلسلہ میں شدت عمل سے کام لیں ۔

اس نیوز پیپر نے اس کے بعد لکھا ہے : اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی مشکلات میں شدت اور غزہ میں بے گناہ بچوں کے قتل عام کا سبب بنی ہے ۔

اس نے مزید بیان کیا ہے : بین الاقوامی معاشرہ نے واضح طور پر قبول کر چکا ہے کہ غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے حالات و مشکلات برداشت کے لائق نہیں ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬