17 August 2014 - 14:52
News ID: 7144
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پشاور میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظھار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے متاثرین کی مدد کے لئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔
طوفاني بارش

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں پشاور میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظھار کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ قدرتی آفات انسانوں کے لئے آزمائش کی گھڑی ہوتی ہیں کہا: مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے اور صوبائی حکومت اور سماجی تنظیمیں ان کی بحالی کے لئے ٹھوس اور فوری اقدامات کریں نیز مستقبل میں اس قسم کے نقصانات سے بچنے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ کم سے کم نقصانات کا سامنا ہو۔


حجت الاسلام والمسلمین نقوی نے ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچائو کی احتیاطی تدابیر ااور حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔
         
           
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬