‫‫کیٹیگری‬ :
20 August 2014 - 08:31
News ID: 7157
فونت
دنیاے اسلام کے مسائل اور ملک کی ثقافتی امور کے سلسلہ میں؛
رسا نیوز ایجنسی ـ سرزمین ایران کے دو مراجع کرام نے مشہد مقدس میں ہونے والی ملاقات کے درمیان دنیاے اسلام کے اہم مسائل اور اس ملک کے ثقافتی موضوعات پر تبادل خیال کیا ۔
حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي اور حضرت آيت الله لطف الله صافي گلپايگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر مشہد الرضا میں گذشتہ روز حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی اور حضرت آیت الله لطف الله صافی گلپایگانی کے درمیان ملاقات و گفت و گو ہوئی ۔

ان دو بزرگ مراجع کرام کے درمیان اس ملاقات میں دنیاے اسلام کی تازہ صورت حال اور مسلمانوں کی حالیہ مشکلات و پریشانی پر تبادلہ خیال ہوا ۔

اس اہم ملاقات میں ایران کے بزرگ عالم دین نے اس ملک کی ثقافتی مسائل اور ثقافتی مختلف موضوعات پر گفت و گو کی اور ثقافتی امور کو ایک اہم موضوع جانا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اپنے اس ملاقات میں حوزات علمیہ کی موجودہ صورت حال پر اظہار نظر کرتے ہوئے پیش آئے مشکلات و ضروری تبدیلیاں پر خاص توجہ دی ۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے مراجع کرام اور بزرگ علماء کرام کے درمیان اس طرح کی ملاقاتیں و گفت و گو کثیر تعداد میں انجام پاتی رہتی ہیں جس میں اسلام و مسلمانوں کے تازہ مسائل پر تبادلہ خیال ہوتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬