22 December 2009 - 13:46
News ID: 716
فونت
قائد انقلاب اسلامی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حج سے متعلق امور کے ذمہ داروں سے ملاقات میں حج میں موجود اہم مواقع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حج کے اعمال و مناسک کا ہر حصہ انسان کی روحانی تربیت میں حیرت انگیز تاثیر کا حامل ہونے کے ساتھ ہی تبلیغ اور حقائق پر روشنی ڈالنے کا بہترین موقع بھی ہے۔
قائد انقلاب اسلامي

 

رسا نیوز ایجنسی کا قائد انقلاب اسلامی خبر رسا سائیٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حج سے متعلق امور کے ذمہ داروں سے ملاقات میں حج میں موجود اہم مواقع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حج کے اعمال و مناسک کا ہر حصہ انسان کی روحانی تربیت میں حیرت انگیز تاثیر کا حامل ہونے کے ساتھ ہی تبلیغ اور حقائق پر روشنی ڈالنے کا بہترین موقع بھی ہے۔


آپ نے اعمال حج کے منتظمین کی سعی و کوشش پر اظہار تشکر کرتے ہوئے فرمایا: حج میں مضمر مواقع کی نشاندہی کے لئے مفکرین کے ایک گروہ پر مشتمل ایک چیمبر کی ضرورت ہے جو ان مواقع کے تعین پر مامور ہو اور اس کے علاوہ پروگراموں اور اجتماعات کی کیفیت میں ارتقاء اور تاثیر میں اضافے پر بھی کام کیا جا سکتا ہے۔


قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس سال کے حج کے تعلق سے اللہ تعالی کی عنایت خاص کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی نے ہمیں یہ دکھا دیا کہ کس طرح ارادہ الہی طاغوتوں اور جھوٹے خداؤں کے عزائم پر غالب آتا ہے، اس چیز کا اسلامی جمہوریہ ایران میں بارہا مشاہدہ کیا گیا ہے۔


قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا: نئے شبہات کے سامنے آنے کی صورت میں تبلیغ اور بیان کا نیا باب وا ہو سکتا ہے اور شبہات کا جواب ضروری ہے۔


آپ نے مشرکین سے اعلان برائت اور مدینۃ النبی میں دعائے کمیل کے پروگراموں کے با شکوہ انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: "توسل" آپ کے اقدامات اور کوششوں کی بنیاد اور سہارا ہے اس مضبوط سہارے کو ہمیشہ محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے، اب تک کی کوششوں کی بنا پر حج حقیقت بیانی کے مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے اور ان کوششوں کو بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔


قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سوائن فلو کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: اندیشوں کے پیش نظر یہ تدابیر اور احتیاطی اقدامات ضروری تھے۔


قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ اس ملاقات کے آغاز میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کرام کے سرپرست حجت الاسلام و المسلمین محمدی رے شہری نے کہا کہ اس سال حج میں بصیرت و اتحاد کو حقیقی "منتظرین" کی اہم خصوصیت کے طور پر پیش کیا گیا اور وسیع پیمانے پر منفی پروپیگنڈوں اور بعض اندیشوں کے باوجود حج کے روحانی و معنوی اعمال اور پروگرام بغیر کسی کور کسر کے، ہمیشہ سے بہتر اور پر سکون فضا میں انجام پائے۔


انہوں نے حج کے موقع پر قائد انقلاب اسلامی کے نمایندہ دفتر میں مختلف موضوعات پر سیمیناروں اور اجتماعات کے انعقاد اور ان کے معیار کے ارتقاء کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ فقہی مسائل اور فتوؤں کی وضاحت، اتحاد و برائت جیسے موضوعات پر بحث، تبلیغ کے سلسلے میں نیا نقطہ نگاہ، شبہات کے جوابات، امت مسلمہ کا اتحاد اور اسلامی جمہوری نظام کا مقام وہ موضوعات تھے جو ان اجتماعات میں زیر بحث آئے اور ساتھ ہی مسجد الحرام اور ملکی قافلوں کے اندر موجود قاریوں سے بھرپور استفادہ کیا گیا۔


ادارہ حج و زیارت کے سربراہ جناب خاکسار قہرودی نے بھی ایک رپورٹ پیش کرکے مناسک حج کی انجام دہی کے انتظامات، مختلف شعبوں کے درمیان بہتر تعاون و ہم آہنگی، کفایت شعاری پر توجہ اور اسراف سے پرہیز، ثقافتی پہلو کی بھرپور حمایت اور صحت عامہ کے امور پر سنجیدہ توجہ کو اس سال کے حج کے اہم اقدامات قرار دیا۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬