22 December 2009 - 16:30
News ID: 717
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ کتاب مقتل الامام الحسین (ع) روایة عن جدّه رسول الله (ص) من کتب العامّة ، مجمع جهانی اهل بیت (ع) کے ثقافتی امور کی جانب سے رسم اجرا ہوا ۔
مقتل الامام الحسين

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق کتاب مقتل الامام الحسین (ع) جس کو قیس بهجت العطّار نے تألیف کیا ہے آج ظھر کے وقت ، مجمع جهانی اهل بیت (ع) کے ثقافتی امور کی جانب سے اس کا رسم اجرا ہوا ۔


حجت‌الاسلام احمد سالک کتاب «مقتل الامام الحسین (ع) » کے رسم اجرا پروگرام مین کہا : مفید کتابوں کا انتشار معرفتی معلومات کی اطلاع کی غرض سے معاشرہ میں نہایت ہی فائیدہ مند ہے ۔


انہوں نے مجمع جهانی اهل بیت (ع) کی تاریخی کارکردگی و سرگرمی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا : یہ اسمبلی سن ۱۹۹۰ میں اهل بیت (ع) کانفرنس کے بعد قائد انقلاب اسلامی کے حکم سے بنا ہے ۔


مجمع جهانی اهل بیت (ع) کے ثقافتی امور کے سربراہ نے اظہار خیال کیا : اس اسمبلی کی اصل کوشش یہ ہے کہ اھل بیت علیہ السلام کے ناب ثقافت کی ترویج کی جائے اور کتاب و میگزین کے ساتھ ساتھ دنیا کے جدید ٹکنلوجی سے بھی فائیدہ اٹھایا جائے جیسے ڈی وی ڈی کو ثقافتی کارکردگی کے لئے ۔


حجت‌الاسلام سالک نے کتاب « مقتل الامام الحسین (ع) » کے سلسلہ میں اس طرح بیان کیا ہے : «قیس بهجت العطار» کی طرف سے اھل سنت کی روایت  شهادت حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں سند و رجالی نگاہ سے تنظیم ہوئی ہے ۔


انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ کتاب « مقتل الامام الحسین (ع) » اپنے اعتبار سے کم نظیر ہے اظہار خیال کیا : اس کتاب کی امتیاز خاص یہ ہے کہ اس میں اھل سنت کی معتبر روایات سے استفادہ کیا گیا ہے ۔


حجت‌الاسلام سالک نے مزید بتایا : اٹھارہ عنوان سے اٹھاون کتاب امام حسین علیہ السلام کی مختلف جنبش اور شھادت و عاشورہ پر اس سال لکھی جا چکی ہے ۔


قابل غور ہے : « قیس بهجت رضا العطّار » مؤلف کتاب « مقتل الامام الحسین (ع) » حوزه علمیه قم کے فاضلوں میں سے ہیں جن کی ولادت ملک عراق کے کاظمین میں ہوا ۔


قابل ذکر ہے کتاب « مقتل الامام الحسین (ع) روایة عن جدّه رسول الله (ص) من کتب العامّة » مؤلف الشیخ « قیس بهجت العطّار» کلام و تفسیر کے موضوع پر ، ۲۰۰۹ کے وینٹر میں 3000 کاپی و 635 صفحہ مجمع جهانی اهل بیت (ع) کے ثقافتی امور کی جانب سے منتشر ہوئی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬